پاکستانی فوج کی کاروائی - 20 عسکریت پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

پاکستانی فوج کی کاروائی - 20 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستانی فوج نے آج شمال مغرب کے وادی تیراہ میں خیبر قبائیلی علاقہ میں فضائی حملہ کئے جس کی وجہ سے تقربیا 20انتہا پسند ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کر دیئے گئے ہیں ۔ سیکوریٹی ذراؤ نے کہا کہ یہ حملے آج صبح اولین ساعتوں میں کئے گئے جس میں خیال کیا جارہا ہے کہ 20انتہا پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ عصری دھماکو آلہ تیار کرنے والی فیکٹری اور بھاری مقدار میں دھماکو مادہ ان حملوں میں تلف ہوگیا ۔ یہ حملے خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں فضائی حملوں کے ایک دن بعد ہوئے ہیں جن میں 9انتہا پسند ہلاک ہوگئے تھے ۔ پاکستانی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اتوار کی صبح کی گئی ۔ غیبی نکہ نامی علاقے میں ہونے والی اس بمباری میں ہونے والے نقصانات کی تاحال آزاد ذرائع سے کوئی تصدیق نہیں ہونی ہے ۔ خیبر ایجنسی کی اس دور افتادہ وادی میں تین کا لعدم شدت پسند تنظیمیں لشکر اسلام ، انصار الاسلام اور تحریک طالبان موجود ہیں اور ان تنظیموں کے درمیان متعدد بار جھڑپیں ہوچکی ہیں ۔ گذشتہ سال فوج نے وادی تیراہ میں شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی تھیں جس میں پسندوں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا ۔ فوج نے یہاں کا رروائیوں میں فضائی طاقت کا استعمال کیا تھا جس میں عام شہری بھی مارے گئے تھے ۔ خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی متعدد کارروائیوں اور شدت پسند تنظیموں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں یہاں سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ وادی تیراہ تقریبا سوکلومیٹر پر پھیلا ہوا ایسا قبائیلی خطہ ہے جس کی سرحد یں تین ایجنسیوں خیبر ، اور کزئی اور کرم سے ملتی ہیں ۔ یہ وادی افغانستان کی سرحد سے قریب اورباڑہ سے تقریبا 65کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ اس علاقے کی دفاعی اہمیت بہت زیادہ ہے اور یہیں سے شمال میں افغانستان کی سرحد پر تعینات پاکستانی فوج کے لیے سپلائی جاتی ہے ۔
دریں اثنا پشاور سے پی ٹی آئی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان کے شمال مگربی شہر کوہاٹ میں ایک بم دھماکہ میں 10افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 14زخمی ہیں ۔ یہ دھماکہ پولیس لائن کے قریب پشاور چوک علاقہ میں ہوا ۔ انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواہ پولیس ناصر خان درانی نے کہا کہ یہ دھماکہ ایک پاسنجر گاڑی کے قریب ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکو آلہ نصب کرتے ہوئے یہ دھماکہ کیا گیا ۔ درانی نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں 5کلوگرام دھماکو مادہ استعمال کیا گیا ۔ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہ کوہاٹ کا مصروف ترین مقام ہے اور یہاں سے زیادہ تر گاڑیاں ہنگو جاتی ہیں ۔ دھماکے کے وقت بھی مختلف علاقوں کو جانے والی گاڑیاں یہاں سے گزررہی تھیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ ایک ایک ٹائم بم تھا ۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیںں ہوا ہے کہ حملے میں کسے نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں اور ہلا ک ہونے والوں کی لاشیں ضلع ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں ۔ سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور امدادی کارروائیاں اور تحقیقات کی جارہے ہیں ۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔
Pakistan army pounds militant hideouts 20 dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں