ہندوستانی ڈاکٹر نے افغانستان میں 10 سال خدمات انجام دیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

ہندوستانی ڈاکٹر نے افغانستان میں 10 سال خدمات انجام دیں

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
افغانستان میں طالبان کے سابق گڑھ میں ڈاکٹر شاہنواز نے 10سال تک خدمات انجام دیں ۔ اس علاقہ میں واحد ہندوستانی ڈاکٹر اس بات پر مسرت سے سر شار ہیں کہ وہ جنگ زدہ افغان عوام کی طبی ضروریات کی تکمیل کی ہے ۔ 45سالہ شاہنواز جو ایک خانگی ہاسپٹل میں بر سرکار ہیں نے کہا کہ وہ قندھار میں عوام کی خدمات کرنے پر خوش ہیں ۔ یہ علاقہ تحریکطالبان کا مرکز رہا ہے ۔ افغانستان تک کے سفر کو یاد کرتے ہوئے نواز نے کہا کہ افغانستان کے ایک تاجر جو خشک میوے جات کا بزنس کرتے ہیں ہندوستان میں ان کے ارکان خاندان سے ربط پیدا کیا اکثر وبیشر وہ قندھار میں عوام کی حالت زاراور ان کی طبی ضروریات کے تعلق سے واقف کرواتے رہے ۔ شاہنواز نے کہا کہ تاجر سے بات چیت کے دوران انہوں نے ان کو ہاسپٹل تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی اور وہ سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوگئے اور میں نے افغانستان منتقل ہونے اورعوام کی خدمات کرنے سے اتفاق کرلیا ۔ شاہنواز جن کاتعلق مہارشٹرا سے ہے کہا کہ اس علاقہ کی عوام بہت ہی سادہ لوح ہیں اور ان کی ضروریات بہت محدود ہیں دراصل ان شہریوں کو بنیادی علاج بھی دستیاب نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میں یہاں پر اگست 2005ء سے مقیم ہوں اور میرا خاندان یہاں نہیں بلکہ ملائشیا میں ہے اور میں سال میں دو یاتین مرتبہ ان سے ملاقات کرتا ہوں اور وہ ہندوستان سال میں ایک مرتبہ آتے ہیں ۔
'Lone' Indian doctor happy to serve Afghans in former Taliban hub

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں