واشنگٹن
(یو این آئی )
امریکہ نے ایک ہندوستانی تمباکو کمپنی کی تیار کردہ چھوٹی سگریٹوبیڑی کی ملک میں فروخت اور ذخیرہ کرنے پر پابندی لگادی ہے ۔ امریکہ کے فوڈ اینڈڈرگ اینڈ منسٹریشن (ایف ڈی اے )نے تمباکو کو مصنوعات پر پابندی لگانے سے متعلق یہ پہلی کارروائی کی ہے ۔ بیڑی تیندو کے پتے میں تمباکو کو لپیٹ کر بنائی جاتی ہے ۔ ایف ڈی اے افسران کے مطابق متعدد مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ان بیڑیوں میں نکوٹین اور کاربن مونوآکسائیڈ کی سطح عام سگریٹوں کے نسبت کافی زیادہ اور نئے معیار کے بالکل بر عکس پائی گئی ۔ ایف ڈی اے نے بیڑی کے جن برانڈز کی درآمد ذخیرہ کرنے اور فروخت پر پابندی لگائی ہے ان میں سوتر بیڑی مینتھول ، سوتر بیڑی ریڈ کون اور سوتر بیڑی مینتھول کون شامل ہیں ۔
US bans bidis made by Indian tobacco company
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں