موبائل فون شرحوں میں اضافہ متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

موبائل فون شرحوں میں اضافہ متوقع

نئی دہلی
(پی ٹی آئی )
سر کردہ موبائل فراہم کنندہ اداروں نے واضح کیا ہے کہ موبائل فون کی شرحیں اضافہ کے لیے تیار ہیں ،جب کہ مفت فراہم کی جانے والی اشیاء اور قیمتوں میں چھوٹ میں مزید کمی ہوسکتی ہے ۔ حالیہ نیلام میں تازہ اسپکٹرم خریداریوں کو موبائل فون شرحوں میں امکانی اضافہ کا ایک سبب قرار دیا جارہا ہے ۔ ملک کے دوسرے سب سے بڑے خدمات فراہم کنندہ ادارہ ووڈا فون کے سی ای او مارٹن پیٹرس نے بتایا کہ موبائل ٹیلی کام صنعت ایک ایسے مقام پر پہنچ گئی ہے ، جہاں اس کے وجود کی بر قراری کے لیے سالانہ شرحوں میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔

Mobile phone rates expected to rise

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں