Mobile phone found in Tarun Tejpal's cell during prison raid
ساتھی خاتون صحافی کی عصمت ریزی کیس میں جیل میں قید تہلکہ کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال کے پاس سے موبائل فون بر آمد کیا گیا ہے ۔ حکام کو اتوار کو تیج پال کے سیل کی اچانک تلاشی کے دوران موبائل فون دستیاب ہوا ۔ تیج پال گوا کے واسکو سٹی میں واقع سڈا سب جیل میں قید ہے ۔ اچانک تلاشی کے دوران بلاک مجسٹریٹ گورش شنکھو الکر نے جیل سے نو موبائل فون بر آمد کئے ۔ دوسری کوٹھریوں سے ہیڈ فون ، ایم 3پلیر ، سگریٹ اور تمباکو کے پیکٹ بھی بر آمد کئے گئے ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ سیل نمبر 14جس میں تیج پال اور دیگر چار قیدیوں کا رکھا گیا ہے ، سے موبائل فون بر آمد ہوا ۔ تیج پال نے کہا ہے کہ یہ فون ان کا نہیں ہے ۔ اسی دوران انسپکٹر جنرل جیل ایم گوردھن نے دھاوے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے تاہم بتایا کہ انہیں اس کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں ۔ تیج پال تقریبا دو ماہ سے عدالتی تحویل میں ہیں ۔ ان کے خلاف اپنی ایک جونئیر ساتھی کی آبروریزی کرنے کا الزام ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں