ایم بی اے ۔ ہندوستان میں انتہائی ترجیحی پوسٹ گریجویشن کورس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

ایم بی اے ۔ ہندوستان میں انتہائی ترجیحی پوسٹ گریجویشن کورس

top-MBA-destinations
ہندوستان بالخصوص بڑے شہروں میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کورس کو اولین ترجیح حاصل ہے ۔اس بات کا اظہار یونیورسٹی سرچ انجن انڈیا کوالیس سرچ نے کیا۔ بیشتر انڈر گریجویٹ ایک ایسی اہلیتی ڈگری کی حیثیت سے ایم بی اے کرنا چاہتی ہے جو بہت پر امید اور اہم کورس بنا ہوا ہے ۔ مزید آں بہت سے لوگوں کا یہ تاثر ہے کہ بہتر ملازمت کے حصول کے لئے ایم بی اے کورس سب سے بہتر راستہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایم بی اے چھوٹے شہروں کے بہ نسبت بڑے شہروں میں زیادہ مقبولیت رکھتا ہے ۔ انڈیا کوالیس سرچ کے سی ای او انیر ودھ موٹوانی نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان میں پیشہ وارانہ تجربہ والے افراد کی تعداد اس شعبہ میں شامل ہونے والے حالیہ گریجویٹس کے مقابلے میں زیادہ ہے جب کہ یہ صورتحال عالمی رجحانات کے مغائر ہے ۔ جائزہ پر تاثرات کے اظہار پر سدھارتھ اگر وال جو اسپیکٹرم ٹیلنٹ مینجمنٹ کے ڈائرکٹر ہوتے ہیں، بتایا کہ جن لوگوں کے پاس ایم بی اے کی ڈگری ہوتی ہے ، انہیں اندرون ملک وبیرون دونوں طرح سے جداگانہ نوعیت کے روزگار کے مواقع حاصل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تخمینے کے مطابق 70فیصد مینجرس یا بورڈ آف ڈائرکٹس عالمی سطح پر ایم بی اے ڈگری رکھتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم بی اے پروگرام مختصر مدت میں جداگانہ معلومات کے حصول کا ایک بڑا راستہ ہے جس سے گریجویٹ چیلنجس اور کارپوریٹ دنیا میں ذمہ دارانہ عہدے قبول کرنا چاہتے ہیں ؛ تاہم بی ۔ اسکولس کے انتخاب کے موقع پر طلباء کو احتیاط کرنی چاہئے جب کہ برانڈ خود اہمیت رکھتا ہے ۔

MBA still most preferred postgraduate course choice in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں