عالمی شرح ترقی میں اضافہ - آئی ایم ایف اصلاحات پر اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

عالمی شرح ترقی میں اضافہ - آئی ایم ایف اصلاحات پر اتفاق

سڈنی
(پی ٹی آئی /رائٹر)
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آج ترقی یافتہ اور ترقی پذیر 20ملکوں کے گروپ (جی 20-)کے وزرائے فینانس اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کا اجلاس شروع ہوگیا ہے ۔ اس اجلاس کے موقع پر سخت حفاظتی انتطامات کیے گئے ہیں ۔ تنظیم کے ملک نے عالمی شرح نمومیں آئندہ 5برسوں کے دوران 2فیصد کے اضافہ کا ہدف طے کیا ہے اور آٹو میٹک ٹیکس انفارمیشن کی روانی اور آئی ایم ایف اصلاحات پر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے جس کے ذریعہ ہندوستان کے اہم مطالبات کی تکمیل ہوگی ۔ جی 20وزرائے فینانس اور مرکزی بینکوں کے گورنرس کے اجلاس میں ہندوستان جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تشویش کو بھی شامل کیا گیا ہے کیونکہ امریکہ نے سنٹرل بینکوں سے کہا ہے کہ مالیاتی پالیسیاں ذی وقعت اور واضح ہوں اور امریکہ کی جانب سے امدادی پیا کیج کی دستبرداری کے اثر کے تعلق سے ہندوستان کے بشمول ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تشویش کو شامل کیا گیا ہے ۔ رائٹر نے گروپ 20کے ایک عہدیدار کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ وزرائے فینانس اور ان ممالک کے مرکزی بینکوں کے سر براہان کی سڈنی دو روزہ میٹنگ کے اختتام کے بعد جاری حتمی اعلامیہ میں اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ تنظیم کے اس فیصلہ سے عالمی معاشی بحران کے ختم ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ واضح رہے کہ گروپ 20ممالک کے درمیان یہ معاہد ہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان ممالک کے درمیان یہ معاہدہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان ممالک کے وزرائے فینانس اور ان کے مرکزی بینکوں کے سربراہان امریکہ کے مرکزی فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کو دی جانے والی معاشی امداد میں تخفیف کے بعد پڑنے والے اثرات سے مزاحم ہیں۔ جی 20کے عہدیداروں نے مزید بتا یا کہ اس معاہدے میں سرمایہ کاری اور روزگار بڑھانے کے تعلق سے کئی ٹھوس اقدام اٹھانے کا عزم بھی کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے جی 20ممالک کا یہ گروپ عالمی معیشت کے 85فیصد حصے پر مشتمل ہے۔ عہدیداروں کے مطابق اعلامیہ میں سرکردہ ترقی پذیر ممالک کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے معاملات میں عمل دخل کو مزید کم کرنے کے فیصلے پر بھی افسوس ظاہر کیا گیا۔ واضح رہے کہ تیزی سے ابھرتے ہوئے ان ممالک نے جس میں ہندوستان ، چین، برازیل ، اور روس شامل ہیں عالمی معیشت میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف میں اپنے ووٹنگ اختیارات کو بڑھانے کی مہم چلائی تھی جسے امریکہ نے ناکام بنا دیا تھا۔ میٹنگ کے بعد طے بعد گئے معاہدے میں آئندہ 5برسوں کے دوران عالمی شرح نمو میں دو فیصد کا اضافہ کرنے کا یہ منصوبہ اس میٹنگ کے لئے آئی ایم ایف کی طرف سے ترتیب دیئے گئے خاکہ سے اخذ کیا گیا ہے، جس میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ ان ممالک میں جاری معاشی اصلاحات سے ہر سال شرح نمو میں 0.5فیصد کا اضافہ ہوگاجو کہ عالمی پیداوار میں 2.25ٹریلین ڈالر مالیت کا اضافہ کرے گا۔ آج کے اجلاس میں آسٹریلیا نے مطالبہ کیا ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں کے مرکزی بینکوں کی طرف سے مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی کا بہتر اور قبل ازوقت نوٹس لیا جانا چاہئے تاکہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ملکوں کو یکدم اقتصادی دھچکوں سے بچا یا جاسکے۔ سڈنی اجلاس میں شریک ملکوں میں امریکہ کی مالیاتی پالیسی کی وجہ سے کافی کھنچاؤ پایا جا تا ہے۔
G20 aims to lift global GDP, regrets delay in IMF reforms

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں