امریکی سیاست میں ہندوستانیوں کے داخلہ کا مناسب وقت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

امریکی سیاست میں ہندوستانیوں کے داخلہ کا مناسب وقت

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
کیلی فورنیاگورنرکے انتخابات میں حصہ لینے والے نیل توشارکیشکری ملازمت کے موقع فراہم کرنے اوراچھی تعلیم فراہم کرنے کاوعدہ کررہے ہیں۔ان کامانناہے کہ اس وقت ہندوستانی امریکی جوزندگی کے ہرشعبہ میں اپنے وجودکااحساس دلاناچاہتے ہیں کوچاہئے کہ وہ مزید سرگرمیوں کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لیں۔40سالہ ریپبلکن جوجموں کشمیرسے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے فرزندہیں،کوموجودہ گورنرگیری براؤن سے مقابلہ کاسامناہے جن کی امیدواری کاابھی اعلان نہیں کیاگیاہے۔امریکی بینکوں کوامدادی پیاکیج کے خیال کے معمارنے کہاکہ ہندوستانی امریکی طبقہ نے زندگی کے ہرشعبہ میں اپنے وجودکااحساس دلایاہے۔ان تمام کااحساس ہے کہ امریکہ نے ہمارے خاندانوں کوبہت اچھاجذبہ فراہم کیاہمیں شاندارمواقع فراہم کئے۔ہمارامانناہے کہ ہم دوسروں کوبھی اسی طرح کے موقع فراہم کرنے میں مدددیناہمارافریضہ ہے۔پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ہندوستانیوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ سیاسی طورپربھی اپنے اثرورسوخ کااستعمال کریں۔گورنرکے عہدہ کے لیے انتخابات میں شامل ہونے کافیصلے کے اعلان کے بعداندرون دوہفتہ انہوں نے9لاکھ امریکی ڈالرجمع کئے۔انہوں نے کہاکہ ان کے ارکان خاندان بشمول ان کے والدین بہت جذباتی ہیں کہ وہ اس موقف میں ہیں کہ وہ گورنرکے عہدہ کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔گورنربراؤن کے ساتھ مقابلہ میں راست طورپرداخل ہونے سے قبل کیشکری کوابتدائی طورپرکامیابی حاصل کرناہوگا۔اس عہدہ کے لیے دوڑمیں ایک اورریپبلکن کم ڈونیڈی بھی ہیں۔کیشکری نے کہاکہ ہم اپنے آپ کوباوقارریپبلکن ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے منوارہے ہیں تاکہ گورنربراؤن کوچیلنج کرسکیں اورتاحال عوام کی جانب سے حوصلہ افزاء ردعمل رہاہے۔ریپبلکن کیشکری نے الزام عائد کیاکہ اوباماانتظامیہ کامعاشی ایجنڈچھوٹے تاجرین کیلئے بہت زیادہ ہمدردانہ نہیں ہے۔ہندوستان کی ترقی کوطاقتورقراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کوجارحانہ معاشی اصطلاحات اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ صنعت کاروں کوخوشحال بناسکیں۔ریپبلکن قائداوہائیومیں1973ء کے دوران پیداہوئے ہیں۔انہوں نے صدربارک اوباماکی معاشی پالیسی کوہدف ملامت بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات یہ ہے کہ صدراوباماکامعاشی ایجنڈہ چھوٹے تاجرین کیلئے بہت ہمدردانہ نہیں ہے۔امریکی معیشت کوموجودہ اعتبارسے تیزی کے ساتھ ترقی کرنی چاہئے اوراسے بہت تیزی کے ساتھ مزیدملازمت کے مواقع فراہم کرنے چاہئے۔
Indian-Americans should be politically more active: Neel Tushar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں