24/فروری نئی دہلی یو۔این۔آئی
مرکزی وزیراطلاعات ونشریات منیش تیواری نے"دائیں بازو"کی بڑھتی عدم روادی پرتشویش کااظہارکیااورکہاہے کہ یہ(عدم رواداری)میڈیاکی آزادی پرمنفی اثرات مرتب کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے عام انتخا بات،تکثیریت کی نمائندگی کرنے والی قوتوں اورتعصب کی نمائندگی کرنے والی قوتوں کے درمیان لڑائی ہیں۔تیوراری نے میڈیاکوخبردارکیاکہ وہ اس بات کاخودمحاسبہ کرے کہ وہ(میڈیا)ملک میں کس قسم کاڈھانچہ چاہتاہے۔مرکزی وزیر نے کہاکہ1952سے لے کر2009تک ہرالیکشن میں ملک کے لئے2متقابل نقاط نظرکے درمیان لڑائی رہی ہے۔ایک نظریہ تکثیری اورہمہ گیرمعاشرہ کارہاہے اوردوسرانظریہ،اکثریت پسندی اورپسندی اورتنگ ذہنی پرمبنی رہاہے اور2014کے انتخابات ٹھیک اسی نقطہ پرلڑائی کی غمازی کرتے ہیں تیواری،یہاں8ویں انڈیامیگزین کانگریس کاافتتاح کرنے کے بعداظہارخیال کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ سماجی میڈیانے ممتازایڈیٹرس کاجس اندازسے پیچھااٹھایاتھا،اس کودیکھ کریہ پریشانی ہوتی ہے کہ میڈیاکی دنیامیںآج کیاہورہاہے۔آج صنعت کو،اپنی بقاء کے لئے متعددچیلنجوں کاسامناہے اوربزنس ماڈل کے کئی مسائل پرغورہورہاہے۔اس کو(صنعت کو)اس امرپربھی غورکرناچاہئے کہ آئندہ5برسوں کے لئے قسم کاماحول پیداہونے والاہے۔"رات عدم رواداری/تعصب کامسلسل مظاہرہ،باعث پریشانی ہے"میگزنیس کی اہمیت ومناسبت کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج بھی اس ذریعہ ابلاع کی اہمیت بالخصوص ہندوستانی پس منظرمیں باقی ہے۔یہی وہ میڈیاہے جس میں موضوع بحث کے ساتھ انصاف ہوتاہے۔ہندوستان میں اخبار/میگزین صنعت ترقی کررہی ہے جبکہ عالمی سطح پرصورتحال اس کے برعکس ہے۔ہندوستان میں صنعت کی ترقی کاسبب،خواندگی کی بڑھتی سطح اورملک میں انٹرنیٹ کے پھیلاؤمیں کمی ہے۔صنعت طباعت کااصل فائدہ،اخبارات اورسائل کی،دوردورتک رسائی ہے۔مقامی فوائد،اعتمادپیداکرنے کی صلاحیت اوراندازفکرمیں وسعت سے توقع ہے کہ ترقی کی ایک اساس فراہم ہوگی اوراس امرکویقینی بنایاجائے گاکہ صنعت طباعت،ہندوستانی مشہترین کے لئے ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔تیواری نے سائبرمیڈیاکی طاقت اوررسائی کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ اس(میڈیا)نے عوام کوبااختیاربنایاہے اوریہ صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی لیکن اس کی نقصان پہنچانے کی صلاحیت بھی زیادہ ہے جیساکہ حال ہی میں،آسام کے فسادات کے بعدشمال مشرق سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بارے میں افواہیں پھیلانے سے ہواہے۔اس لئے ضرورت ہے کہ میڈیاکی ا س شکل کے لئے بعض اصول وضع کئے جائیں اورہرشخص ان قواعدپرعمل کرے۔آج وقت کاتقاضہ ہے کہ متفقہ قواعد کے ذریعہ عالمگیرویب کوبااختیاربنایاجائے۔media is the growing intolerance of right wing - Manish Tewari
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں