امریکی عام انتخابات - 10 ہندوستانی نژاد امیدوار میدان میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

امریکی عام انتخابات - 10 ہندوستانی نژاد امیدوار میدان میں

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
اگرچہ امریکہ میں رواں برس منعقد شدنی عام انتخابات کیلئے زائد از 8ماہ کا وقفہ ہنوز باقی ہے تاہم تقریبا 10ہندوستانی نژاد امریکیوں نے منتخبہ عوامی دفاتر بشمول ایوان نمائندگان میں داخلہ کی ریس میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ ایمی بیرا جوواحد ہندوستانی نژاد امریکی کانگریسی رکن اور امریکی تاریخ کے تیسرے ہندوستانی سیاستداں ہیں ، 7ویں کانگریسی ضلع کیلیفور نیا کیلئے دوبارہ انتخاب کے خواہاں میں ۔ ایک اور ہندوستانی کملا ہارس نے بھی اٹارنی جنرل آف کیلیفورنیا کے عہدہ کیلئے دوبارہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ری پبلکن نیل کشکری ، کیلیفورنیا کے گورنر کے عہدہ کیلئے پہلے ہی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں ۔ اگر وہ منتخب ہوجاتے ہیں تب بابی جندال اور جنوبی کیرولینا کے نکی ہالے کے بعد امریکہ میں گورنر کا عہدہ حاصل کرنے والے تیسرے ہندوستانی ہوں گے ۔ بہر حال توقع ہے کہ سب کی نگاہیں 17ویں کانگریسی ضلع آف کیلیفورنیا پر مرکوز ہوں گی جہاں سے اوباما انتطامیہ کے سابق ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری راوکھنہ میدان میں ہیں ۔ اور ان سے اپنی ہی پارٹی کے مائیک ہونڈا کو بہت بڑا چیلنج درپیش ہے ۔ کھنہ نے نہ صرف ریکارڈ فنڈ جمع کیا ہے بلکہ اوباما کی انتخابی مہم کی ٹیم کی بھی خدمات حاصل کی ہیں ۔ 17ویں کانگریسی ضلع پر مزید نگاہیں مرکوز ہیں کیونکہ ایک اور ہندوستانی وانیلا ماتھر سنگھ بھی جو اسٹا نفورڈ یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن میں پروفیسر ہیں ، ری پبلکن پارٹی سے میدان میں اتر چکے ہیں ۔ اگر چہ سنگھ کی کامیابی کے امکانات کم ہیں ، تاہم یہ پہلا موقع ہوگا جب ایک ہی کانگریسی نشست کیلئے 2 ہندوستانی نژاد ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گے ۔ اسی دوران نیوجرسی اسٹیٹ اسمبلی کے ہندوستانی نشاد قانون ساز اوپیندر چیودکولا بھی اسی ماہ 12ویں کانگریسی ضلع نیوجرسی سے ایوان نمائندگان کیلئے اپنی قسمت آزمانے کا اعلان کرچکے ہیں ۔ ان کے علاوہ دیگر ہندوستانی بھی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں ۔
10 Indian-Americans in race for 2014 elections in US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں