زرداری کے خلاف رشوت کے مقدمہ میں فیصلہ محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

زرداری کے خلاف رشوت کے مقدمہ میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کی انسداد کرپشن عدالت نے آج سابق صدر آصف علی زرداری کے پولوگراؤنڈ کی تعمیر میں مبینہ خلاف ورزیوں کے مقدمہ میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ۔ انسداد کرپشن عدالت کے جج محمد بشیر نے زرداری کے پانچ مقدمات کی سماعت کی ۔ زرداری نے صدر کی حیثیت سے گذشتہ سال ستمبر میں اپنی میعاد پوری کرلی ۔ زرداری اس وقت کلیدی اپوزیشن پارٹی پیپلز پارٹی کے صدر ہیں ۔ زرداری کے وکیل فاروق نائک نے عدالت سے کہا کہ پولو گراؤنڈ معاملہ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تحقیقات غیر قانونی ہیں ۔ قومی احتساب بیورو کی درخواست کے بغیر ایف آئی اے خود اپنی طرف سے تحقیقات نہیں کرسکتی ۔ فاروق نائک نے کہا کہ 28گواہوں اور دو تحقیقاتی عہدیداروں کے بیانات قلمند کئے گئے لیکن کسی نے بھی زرداری کی اہلیہ سابق وزیر اعظم تھیں تاہم وکیل فاروق نے سوال اٹھایا کہ بھلا وزیر اعظم کی حیثیت سے بے نظیر بھٹو کا اس معاملہ میں کیا رول ہوسکتا ہے ۔ فاروق ناء ک نے نشاند ہی کی کہ لفٹننٹ جنرل عبدالقیوم جو بے نظیر بھٹو کے 1994تا96فوجی سکریٹری تھے یہ نہیں کہا کہ زرداری یا بے نظیر بھٹو نے پولو گراؤنڈ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مزید نشاند ہی کی کہ عدالت نے مقدمہ کے دوسرے ملزمین کو بری کردیا اور ان کی برات کو قومی احتساب بیورو نے چیالنج نہیں کیا ۔ جب عدالت نے مقدمہ کے اصل مشتبہ ملزم بے قصور قرار دیا تو شریک ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی کوئی بنیاد نہیں ۔ پولو گراؤنڈ کی تعمیر اور متعلقہ کام وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے تعلق ہیں ۔جن پر قومی احتساب بیورو نے انگشت نمائی کی وہ غیر قانونی ہے ۔ زرداری کو دوصدرات میں مقدمات سے اسثتنی حاصل تھا ۔ ان کی سبکدوشی کے بعد موجود مسلم (نواز)حکومت زرداری کے خلاف کی مقدمات دوبارہ کھولے ہیں ۔
Anti-graft court reserves judgement in case against Zardari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں