وزیرستان میں طالبان کمانڈر کو گولی مار دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

وزیرستان میں طالبان کمانڈر کو گولی مار دی گئی

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کے قبائیلی علاقہ شمالی وزیر ستان میں ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین کی 3ساتھیوں سمیت ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ یہ واقعہ آج صبح ایجنسی ہیڈ کوارٹر میران شاہ بازار سے کچھ دور دتہ خیل روڈ پر درگہ منڈی میں پیش آیا ہے ۔ سرکاری اہلکاروں نے بتایا ہے کہ عصمت اللہ شاہین دوساتھیوں اور ڈرائیور کے ہمراہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ۔ اس حملے میں مقامی لوگوں اور سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین ، ان کے ڈرائیور اور دونوں ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انھیں کس نے ہلاک کیا ہے ۔ عصمت اللہ شاہین کا لعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رہنما تھے ۔ تحریک کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد عصمت اللہ شاہین کو اس وقت تک قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا تھا ۔ جب تک تحریک کا کوئی باضابطہ سربراہ منتخب نہیں کرلیا گیا ۔ عصمت اللہ شاہین جنوبی وزیرستان کے ساتھ بھٹنی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور تحریک طالبان میں اہم کردار کر رہے تھے ۔ ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سخت فیصلے کیا کرتے تھے ۔
Senior Pakistani Taliban leader shot dead in North Waziristan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں