کرناٹک میں یوم جمہوریہ تقریب - گورنر کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

کرناٹک میں یوم جمہوریہ تقریب - گورنر کا خطاب

ملک میں ان دنوں بڑھتی ہوئی بدعنوانی اورایمانی کی وجہ سے عوامی حلقوں میں ناراضگی اوربرہمی پائی جارہی ہے۔عوام کا اعتماداورعوام کی امیدوں کوبحال رکھنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔یہ بات ریاستی گورنرہنس راج بھاردواج نے کہی۔جمہوری نظام میں عوام کی طرززندگی کے سدھارکیلئے عوامی خدمات انجام دیرہے افرادکوچاہئے کہ حکومت کے منصوبوں کومستحقین تک پہنچانے کیلئے پوری ایمانداری اوردفاداری کے ساتھ کوشش کریں۔اورعوام کے اعتماداورامیدوں کوپوری کریں،اس کاعہدہرایک کو کرناضروری ہے۔ریاستی گورنرہنس راج بھاردواج نے آج شہرکے فیلڈمارشل مانک شاہ پریڈگراؤنڈمیں منعقدہ65ویں یوم جمہوریہ تقریب میں قومی جھنڈالہرانے کے بعداپنے خطاب میں کہاکہ غریبی،سماج میں ہورہی ناانصافیوں پرقابوپانے کیلئے ہرایک کوایمانداری کے ساتھ کوشش کرنی چاہئے۔جمہوری نظام اورجمہوریت کے وقارکوکمزورنہ بنایاجائے۔بھاردواج نے کہاکہ انتخابی نتائج کے ذریعہ عوام کی طرف سے کئے جانے والے اعتمادکوبرقراررکھنے کیلئے حکومتوں کوچاہئے کہ وہعوام کی امیدوں کے مطابق کام انجام دیں اورعوام کی توقعات کے مطابق ہی انتظامیہ فراہم کریں۔انتخابات سے قبل جاری کئے جانے والے انتخابی منشوراوروعدوں کوپوراکیاجائے۔گورنرنے بتایاکہ مولاناعبدالکلام آزادکے کہنے کے مطابق"سیکولرم ریزانڈین جسٹس کوانتظامیہ میں شامل کیا جانا چاہئے اور ملک کی یکجہتی اور یکسانیت کو برقرار رکھا جائے۔ ریاستی گورنر نے اپنے خطبہ میں حکومت کی کارکردگی کے بارے میں اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے عوام کو فوڈ سیکوریٹی ایکٹ کو نافذ کرتے ہوئے اچھا کام کیا ہے۔ ریاست میں صحت کے سدھار کیلئے محکمہ صحت مسلسل کام انجام دے رہا ہے اس کے علاوہ مقوی غذا کی فراہمی کیلئے عہد کرتے ہوئے اس پر بھی نمایاں خدمات انجام دی جارہی ہیں۔ ریاست کے چند تعلقہ جات کو قحط زدہ علاقے قرار دیتے ہوئے ان علاقوں کیلئے معاوضہ دیئے جانے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ اسی طرح فلورائڈ آلودہ پانی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے شفاف پینے کا پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ریاستی حکومت نے تیار کیا ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی قومی روزگار گارنٹی منصوبے کے تحت دیہی علاقوں میں بے روزگاروں کیلئے روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ مقررہ وقت پر عوامی خدمات کیلئے روبہ عمل لائے گئے منصوبے ، سکالا، کو قومی سطح پر مقبولیت بھی حاصل ہوئی ہے جس کو مرکزی حکومت نے بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک امن اور یکجہتی کیلئے مشہور ہے اور حکومتیں بھی ریاست کی مجموعی ترقی کیلئے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی سدا رامیا، ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و بنگلور شہری ضلع نگراں کار رام لنگا ریڈی سمیت کئی وزراء اراکین اسمبلی ، اراکین کونسل کے علاوہ سینئر پولیس افسران موجود تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں