لوک سبھا انتخابات تک تلنگانہ کی تشکیل ناممکن - رام دیو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

لوک سبھا انتخابات تک تلنگانہ کی تشکیل ناممکن - رام دیو

یوگا گرو رام دیو نے علیحدہ تلنگانہ ریاست کی حمایت کی تاہم انہوں نے کہاکہ آئندہ لوک سبھاانتخابات کے اختتام سے قبل آندھراپردیش کی تقسیم ممکن نظرآتی۔پتھابجلی یوگاسمیتی اوربھارت سوابھیمان ٹرسٹ کے زیراہتمام ستیاسائی نگم میں یوگاٹرینرس کے اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے بعدایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رام دیونے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ قائم ہوناچاہیے لیکن ریاست کی تقسیم کسی دوسرے کے ساتھ ناانصافی کی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وسائل،ملازمت اوردیگرشعبوں میں تمام کوحصہ ملناچاہیے۔منقسمہ سیاست میں ملوث ہونے کاکانگریس پرالزام عائدکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کااعلان محض انتخابات میں کامیابی کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکانگریس حقیقت میں تلنگانہ کی تشکیل چاہتی توپہلے ہی علیحدہ تلنگانہ ریاست کااعلان کرسکتی تھی۔کیوں کانگریس5سال تک سوتی رہی؟۔اب اگرکانگریس ریاست کوتقسیم کرناچاہتی ہے تواس کامقصدصرف لوک سبھاانتخابات میں کامیابی حاصل کرتاہے۔یوم جمہوریہ کے موقع پرصدرجمہوریہ کی تقریرمیں ابتری کے تذکرے سے متعلق سوال پررام دیونے کہاکہ ملک میں اس کاشکارکانگریس ہی سب سے بڑی پارٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی ابتری،معاشی ابتری،افراط زراورماوسٹ یہ تمام مسائل کانگریس کی وجہ سے ہیں۔رام دیونے مودی کومسلمانوں کادشمن قراردینے کیلئے بعض سیاسی جماعتوں پرشدیدتنقیدکی۔انہوں نے دعوی کیاکہ مودی کی قیادت میں دونوں اکثریتی واقلیتی طبقات ترقی کریں گے۔انہوں نے کسی جماعت کانام لئے بغیرکہاکہ بعض سیاسی جماعتیں جو مسلمانوں کاووٹ بینک کی حیثیت سے استعمال کررہی ہیں وہ مودی کوان کادشمن بتاتے ہوئے مسلم برادری کوالجھن میں مبتلا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔وہ ایسی افواہیں پھیلارہے ہیں کہ اگرمودی وزیراعظم بن جاتے ہیں توانہیں ناانصافی کاسامناہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کوا ندیشوں کاشکارنہیں ہوناچاہیے۔انہیں روزگار‘عزت اوروقارکے ساتھ جینے کاحق اوراچھی تعلیم کی ضرورت ہے۔یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہندوستان میں یورپ اورامریکہ سے بہتریونیورسٹیزہوں۔رام دیونے کہاکہ ملک میں20کروڑنئی ملازمتیں پیداکرنے کے مواقع ہیں۔تاہم اس کیلئے قابل اڈمنسٹریٹراورطاقتورقائدچاہیے۔

No possibility of Telangana until polls are over: Ramdev

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں