گجرات میں ہر روز گاندھی جی کا قتل - عام آدمی پارٹی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

گجرات میں ہر روز گاندھی جی کا قتل - عام آدمی پارٹی کا الزام

عام آدمی پارٹی نے آج وزارتِ عظمیٰ کے بی جے پی امیدوار نریندر مودی کے گڑھ گجرات میں نیا سیا سی انقلاب بر پا کرنے کے عزائم کے تحت جھاڑو مارچ کا آغاز کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی مہم کے تحت عام آدمی پارٹی نے نریندرمودی کی بدعنوانیوں کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گجرات میں ٹی وی چینل کے ممتاز جرنلسٹ اشوتوش مودی کے خلاف مہم کی قیادت کررہیں۔ احمدآباد کے لال دروازہ سے آج عام آدمی پارٹی کا جلوس شروع ہوا۔ اس طرح کا جلوس لوک سبھا کے تمام حلقوں میں نکالا جائیگا۔پارٹی کے میڈیا رابطہ کا رہر شل نائک نے یہ بات بتائی۔انھوں نے کہا کہ 30جنوری تک جھاڑوکا جلوس جاری رہے گا۔ گاندھی نگر میں مہاتما مندر پر اختتام عمل میں آئے گا۔ واضح رہے کہ 30جنوری کو گاندھی جی کو گولی مار دی گئی تھی۔عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ گجرات میں گاندھی جی کو کں طرح قتل کیا گیا تھا،اس کو بے نقاب کیا جائے گا۔ اسی نظریہ کی بنیاد پر نریندر مودی کی حقیقت گجراتی عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ عوام کے ساممنے یہ ثابت کیا جائے گا آج گجرات میں ہردن گاندھی جی کا قتل ہورہا ہے۔ٹی وی جرنلسٹ اشوتوش نیریندر مودی کے بلند بانگ دعووں کو بے نقاب کرتے ہوئے گجرات دعووں کو بے نقاب کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے تھے، وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔ نریندر مودی، گجرات میں ڈکٹیٹر بن گئے ہیں وہ محض ایک آدمی کا نام جمہوریت نہیں ہو سکتا،صرف ایک آدمی اپنی مرضی چلارہا ہے۔ گجرات میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ مودی حکومت بدعنوانیوں کی پشت پناہی کررہی ہے۔ نریندر مودی اپنے جرائم کو چھپانے کیلئے ترقی کا نعرہ لگارہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے اسٹیٹ کنوینر سکھدیو پٹیل نے کہاکہ جھاڑوجلوس کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کی رکنیت کی بھی مہم چلائی جائے گی۔ فی الحال گجرات میں ڈھائی لاکھ لوگ عام آدمی پارٹی کی رکنیت حاصل کرچکے ہیں۔ پارٹی نے لوک سبھا کی تمام 26نشستوں پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اشوتوش نے بتایاکہ نریندر مودی سے مقابلہ کیلئے لوک سبھا انتخابات میں طاقتور لیڈر کھڑا کیا جائے گا۔

AAP launches broom yatra in Gujarat to expose Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں