لکھنؤ - ہوائی اڈہ سے قریب میٹرو ٹرین سروس کی دستیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-10

لکھنؤ - ہوائی اڈہ سے قریب میٹرو ٹرین سروس کی دستیابی

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ہوائی اڈے سے چند قدموں کے فاصلے پر میٹرو سروس دستیاب ہوگی۔ ریاستی سرکار ہوائی اڈے سے محض 500 میٹر کی دوری پر میٹرو ٹرمنل بنوانے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ میٹرو اسٹیشن بننے کے بعد میٹرو کے سفر کیلئے لوگوں کو زیادہ دور نہیں چلنا پڑے گا۔ اےئر پورٹ سے یہ دوری 500 میٹر ہوگی۔ لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن (ایل ایم آر سی) زمین کی ایکوائرمنٹ کو لے کر کارروائی شروع کرنے جارہی ہے۔ میٹرو پروجیکٹ کی ڈی پی آر ہوائی اڈے سے اسٹیشن کی دوری 200 میٹر رکھی گئی تھی، لیکن مرکزی محکمہ سے طلب کئے گئے مشوروں میں اس دوری کو 500 میٹر کئے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمہ کے مطابق ہوائی اڈے کے نزدیک اسٹیشن بنانے پر ہوائی اڈوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہوائی اڈہ جانے والے روٹ پر دائیں جانب خالی پڑی اراضی پر اسٹیشن بنایا جائے گا۔ ہوائی اڈہ ٹرمنل سے باہر سڑک پر جانے سے قبل میٹرو کی سہولت مل سکے گی۔ وہیں کانپور روڈ پر 32 ویں واہنی پی اے سی کیمپس میں میٹرو ڈپو بنانے کا منصوبہ بن کر تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کے بعد ڈپو تعمیر کا کام بھی شروع ہوجائے گا۔

Passengers to get metro rail service near Lucknow airport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں