آج کے اختتامیہ جلسۂ تقسیم انعامات کی تقریب کی صدارت منور پیر بھائی نے فرمائی جبکہ اس میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر عتیق اللہ ،حفظ الرحمن انجینئر ،پروفیسر امان اللہ خان، جناب پرساد ہیرے، جناب پرشانت دادا ہیرے ،جناب اقبال درانی ،جناب سنیل کڈاسنے اور جناب جمیل زر والے شریک تھے۔ اس موقع سے قومی کونسل کے ڈائریکٹر جناب خواجہ محمد اکرام الدین نے بیسٹ سیل اور بیسٹ ڈیکوریٹیڈ اسٹال کے تحت ادارہ کتاب الشفاء نئی دہلی اور بیسٹ کلیکشن کے لئے ادرہ الحسنات بکس پرائیویٹ لمیٹیڈ کو انعامات سے نوازا،اس موقع سے اس دس روزہ کتاب میلے کے ثقافتی اور ادبی پروگراموں میں انعام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع سے قومی کونسل کے ڈائریکٹر جناب خواجہ محمد اکرام الدین نے جے اے ٹی گرلس ہائی اسکول و جونےئر کالج اوراے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونےئر کالج کو مدعو کیااور کہا کہ آپ حضرات ہمارے کمپیوٹر سینٹر کے لئے درخواست دیں، قومی کونسل مالیگاؤں میں اپنی اسکیم کے ذریعے کمپیوٹر مراکز قائم کرے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ مالیگاؤں سوسائٹی آف ایجوکیشن کو ہم اردو ؍ عربی سینٹر کے قیام کے لئے مدعو کرتے ہیں کہ آپ ہماری اسکیموں کے تحت ان اردو/عربی مراکز کے لئے درخواست دیں ۔مالیگاؤں اردو لائبریری کو قومی کونسل نے اپنی جملہ دستیاب مطبوعات دینے کاجو وعدہ کیا تھا، اس کی دفتری کاروائی کا حکم دے دیا گیا ہے،وہ کتابیں جلد ہی لائبریری کو مہیا کرا دی جائیں گی۔مالیگاؤں میں صحافت کی تربیت اور خطاطی کی نمائش ،بھی قومی کونسل کے ضابطے کے مطابق زیرِ غور ہے ۔
مالیگاؤں میں اردو کی خدمت پر مامور لائبریریوں کو ہم مدعو کرتے ہیں کہ وہ ہمارے یہاں مفت کتابوں کی اسکیم کے تحت درخواست دیں ،ہم حسبِ ضابطہ کتب کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ہم اور ہماری ٹیم نے ممکن حد تک قومی کونسل کی اسکیموں کا جو تعارف مالیگاؤں میں پیش کیا ہے، اس کی جملہ معلومات ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے،مزید ہم نے کونسل کی بیشتر کتب کو بھی اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے،اس سے بھی آپ حضرات مستفید ہو سکتے ہیں۔
قومی کونسل کے تحت اس کتاب میلے میں اب تک کی سب سے تاریخی فروخت (85لاکھ روپئے سے زائد)پر خوشی کا اظہار کیا۔انھوں نے اظہارِ تشکر کے بعد مالیگاؤں سوسائٹی آف ایجوکیشن ممبئی، مالیگاؤں شاخ، پاسبان ادب ممبئیکے میلہ کوآرڈینیٹرجناب امتیاز خلیل اور میلہ کنونیر جناب انصاری محمد سر صاحب ، جناب عبید اعظم اعظمی صاحب اور میزبان اسکول چیئرمین ، اراکین واساتذہ اور اسٹاف، جدید انجمن تعلیم (جے اے ٹی) اور صدر و اراکین، اساتذہ و اسٹاف، انجمن ترقی تعلیم (اے ٹی ٹی) و شہر و اطرافِ شہرسے آئے اردو اسکولوں کے طلبہ ، طالبات، اساتذہ، ذمہ داران اور اراکین (بطور خاص دھولیہ ، جلگاؤں، اورنگ آباد، شہادہ، ایولہ، اکل کواں)، شہر کے جملہ تعلیمی، رفاہی اور اصلاحی انجمنیں ،ادارے اور لائبریریوں، شہری انتظامیہ، کارپوریشن، کمشنر، میئر، ڈپٹی میئر، جملہ کارپوریٹرس، تحصیل دار، پولیس انتظامیہ اور اے ایس پی سنیل کڈاسنے صاحبان کاشکریہ ادا کیا ،آج کا پروگرام کل ہند مشاعرہ کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔
malegaon urdu book fair ended
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں