پسماندہ اقلیتی طبقات کو 15 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ - ٹیپوسلطان یونائٹیڈ فرنٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-15

پسماندہ اقلیتی طبقات کو 15 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ - ٹیپوسلطان یونائٹیڈ فرنٹ

شہرکے قلب میں واقع حمیدشاہ کامپلکس میں کل بروزہفتہ ٹیپوسلطان یونائٹیڈفرنٹ کی قیادت میں ریاست کے سرگرم عمل سماجی وملی فلاح وبہبودپرمشتمل مختلف تنظیمات کے اعلی سطحی لیڈران کااجلاس منعقد کیاگیا،جس میں ٹیپوسلطان یونائٹیڈڈفرنٹ کے علاوہ ٹیپوسلطان پرچارکمیٹی،آل کرناٹک متحدہ محاذ،انڈین یونین مسلم لیگ، آل کرناٹک مسلم ،متحدہ محاذ،ایس ڈی پی آئی،ڈی یس یس آرگنائزیشن،آل کرناٹک دلت کرسچن فیڈریشن،آغافاؤنڈیشن نے شرکت کی۔یس
ڈی پی کے کارپوریٹرنازنین بیگ اورمفیدہ بیگم نے خواتین کے سلگتے مسائل کی طرف جلسے کی توجہ مبذول کروائی۔اس طرح باری باری سب لیڈران نے اپنے اپنے موقف کااظہارکیا۔اورطے پایاکہ آزادی کے66سال بعدبھی یہ ملت دیگراقلیات کودی گئی بنیادی سہولیات وقانوانی مراعات سے بالکل محروم ہے۔ملک کی سرکردہ سیاسی جماعتیں ہمدردی کے آڑمیں ملک کے سب سے بڑے اس اقلیاتی ڈھانچے کا صرف ووڈ بینک کی خاطراستعمال واستحصال کرکے اپنااپنااولوسیدھاکرتی رہی ہیں۔ہریانہ،راجستھان میں جاٹ کمیونٹی نے انتخابات سے قبل وہاں کی حکومتوں کوناکوں چنے چبوائے توان کے سبھی مسائل ریژرویشن کی شکل میں پاش کردے گئے۔اورادھرسچرکمیٹی،رنگناتھ مشراکمیشن،امپلیمنٹ جیسے سفارشات کے چلتے8سال گزرجانے کے باوجودبھی وعدوں کے سبزباغ کے سواکچھ ہاتھ نہیں لگاہے۔بدلے میں بے علمی،ناخواندگی،پسماندگی ہی اس اقلیات کامقدربن چکی ہے۔بابائے دستوربی آرامبیڈکرنے مسلمانوں کے مستقبلی خدشات کے پیش نظراسی وقت10فیصدریزرویشن کادستوری نفاذکیاتواس وقت کے فرقہ پرست شدت پسندوں نے اسے لاگوہونے نہ دیا۔اورآج بھی یہ طبقہ روڑے اٹکاتاہواموجودہے۔اب جب کہ مرکزاورریاست میں کانگریس پارٹی ہی برسراقتدارہے توپارلیمانی انتخابات سے پہلے جملہ تنظیمیں متحدہوکر دیرینہ ملی مسائل اورقومی حقوق کالائحہ عمل تیارکرکے درج ذیل شرائط کامطالبہ پیش کیاجائے۔ریاست میں مردم شماری کے تناسب سے دلت مسلمانوں،دلت کرسچنوں اوردیگرپچھڑے طبقات کو15فیصدریزرویشن دیاجائے۔دیونہلی یاسری رنگاپٹن میں اگرٹیپوسلطان یونیورسٹی کادرکارمطلوبہ اراضی کی حصولی میں متعلقہ محکمہ پس وپیش اوروقت کاضیاکرتاہے تویلہنکامیں دیانندپئی اسوسی ایٹس ناگاارجن کنسٹرکشن گروپ اورین اے حارث گروپ سے مقبوضہ شدہ وڈیارپورہ،یلہنکامیں138ایکڑزمین پریابیلہلی کی112ایکڑوقف جائیدادوالی زمین پر بغیرطوالت کے یونیورسٹی کاسنگ بنیادکردیاجائے۔ریاست کے30اضلاع میں ٹیپوسلطان بھون کی تعمیراوراقلیات کے تمام تراسکیمات کاوہیں سے ریاست بھرمیں نفاذکیاجائے۔آئے دن بے قصوروبے گناہوں کوپولیس اورعدالت کے شکنجے میں زبردستی پھنساکردہشت گردی کے فرضی ارتکاب کاعتاب دیاجارہاہے۔تواس کے لئے انسداددہشت گردی قوانین میں ایسے اقلیتی نوجوانوں کامستقبل تابناک بنانے کے لئے فوری اصلاحی اقدامات کئے جائیں۔حضرت ٹیپوسلطان کی یوم ولادت پرسکینڈسیاٹرڈے کی سرکاری تعطیل کوردکرکے روزمرہ خدمات کوریاست کی ترقی کے لئے بحال کیاجائے۔اورسرکاری خرچ سے جنم دن کا ریاست بھرمیں انعقادہو۔سلطنت خدادادکے سنہری دورمیں کسان کوشام6بجے سے ہی آرام میسرتھا۔دور حاضرکاکسان رات بھرکھیتوں میں مصروف ومشاق ہے۔ایسے ریتوں کے بچوں کوسرکارگودلینے کے احکام کا اطلاق کرے۔اول رہنمائے آزادی شیرمیسورحضرت ٹیپوسلطان کے نام سے ایک ریسرچ سنٹرقائم کیاجائے۔حضرت ٹیپوسلطان نے تمام پچھڑے طبقات کوانعاماتی زمینداری اورجاگیرداری کے منصب سے فیض پہنچایاتھا۔ان تمام طبقات کے دلت طلبہ کوہاسٹل بناکرقیام وطعام کی سہولیات کوبحال کیاجائے۔ان مطالبات کوتشکیل دئے جانے کامکمل خاکہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے بعدمشاورتی اجلاس کے دوران فائنل کرلیاجائے گا۔

demand for 15pc reservation for minorities - tipu sultan united forum

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں