ملٹی پلکس فلم تھیٹروں پر روک لگانے کیلئے اقدامات - روشن بیگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-15

ملٹی پلکس فلم تھیٹروں پر روک لگانے کیلئے اقدامات - روشن بیگ

بنگلورسمیت ریاست کے تمام ملٹی پلکس تھیٹرس رقم لوٹ رہے ہیں۔ان تمام تھیٹروں پرروک لگایاجائیگا۔وزیراطلاعات آررروشن بیگ نے یہ بات بتائی۔تملناڈوکی طرح ریاست میں بھی ٹکٹ کی قیمت مقررکرنے کے متعلق عنقریب وزیراعلی سدرامیاکی قیادت میں میٹنگ طلب کی جائیگی۔ملٹی پلکس تھیٹرکے مالکان یہاں کے قوانین پرعمل نہ کرنے پرتھیٹرس بندکرکے جاسکتے ہیں۔کرناٹک فلم چیمبرآف کامرس کادورہ کرکے فلم انڈسٹری کے ڈائرکٹرس،پروڈیوسرس،ادارکاروں اوردیگرمتعلقہ افرادسے فلم انڈسٹری کے مسائل کے متعلق تبادلہ خیال کرنے کے موقع پروزیرموصوف نے کہاکہ کنٹرافلموں کوتیار کرنے میں آسانی لانے کیلئے مرکزی سہولیات نظام(سنگل ونڈو سسٹم)کوکاغذتک محدودنہ رکھ کراس کونافذکرناہوگا۔اس کیلئے محکمہ اطلاعات میں ہیلپ لائن شروع کی جائیگی۔انہوں نے بتایاکہ ڈبنک کامعاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ افرادسے تبادلہ خیال کیاجائیگا۔بیرونی ممالک کے معیاروالی سہولیات پرمشتمل فلم سٹی ریاست میں قائم کی جائیگی۔مختلف ریاستوں میں واقع فلم سٹی کامطالعہ کرکے یہاں پرفلم سٹی قائم کرنے کاحکومت نے فیصلہ کیاہے۔فلم اکیڈی اورکنٹھیروااسٹوڈیوکے چیرمین کاعنقریب تقررکرنے کیلئے کامرس بورڈکاوفدوزیراعلی کے ساتھ ملاقات کرے گا۔اس دوران کے ایف سی سی نے اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فلموں کیلئے اعدان کردہ تائیدی رقم جلدازجلدجاری کی جائے۔تملناڈوکی طرح کرناٹک میں بھی ملٹی پلکس ٹکٹ کی قیمت کو100روپئے یا125روپئے کئے جائیں۔ساراگووندونے وزیرموصوف نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فلم انڈسٹری کیلئے سنگل ونڈوسسٹم نافذکرنے کے ساتھ ساتھ100فلموں کیلئے فوراتائیدی قیمت جاری کریں۔اس موقع پرچیمبرآف کامرس کے صدرایچ ڈی گنگاراجو،سکریٹری ساراگووندو،کنوینر مہادیو،محکمہ اطلاعات کے ڈائرکٹروشوکمار،چیمبرکے سابق صدرجئے مالا،کے سی این چندرشیکھر،کے وی چندرشیکھر،پروڈیوسرس فیڈریشن کے سکریٹری سورپابابو،پروڈیوسرس راک لائن وینکٹیش،راموودیگرموجودتھے۔

steps to curb multiplex movie theaters Raushan Baig

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں