مودی کیلیے ووٹ اور نوٹ - بی جے پی کا 10 کروڑ گھروں تک رسائی کا ارادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-15

مودی کیلیے ووٹ اور نوٹ - بی جے پی کا 10 کروڑ گھروں تک رسائی کا ارادہ

بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کیلئے ووٹ اور نوٹ مانگنے کیلئے دس کروڑ گھروں میں جائے گی۔ پارٹی نے اس کیلئے آج ملک بھر میں ایک مہم کا آغازکیا۔ بی جے پی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ نے یہاں "مودی فار پی ایم فنڈ" آن لائن مہم کا آغازکیا۔ اس کے تحت کوئی بھی شخص موبائل فون، نیٹ بنکنگ اور کریڈیٹ کارڈس سے دس سے ایک ہزار روپئے اور ایک ہزار روپئے سے ایک لاکھ روپئے کا فنڈ دے سکتا ہے۔ پارٹی اس مہم کے آف لائن مہم کی بھی جلد شروعات کرے گی۔ مسٹر سنگھ نے کہاکہ اس مہم کے تحت صرف ہندوستانی شہریوں سے فنڈ وصول کیا جائے گا، غیر ملکیوں سے کوئی چندہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنان ملک بھر میں دس کروڑ گھروں میں میں جاکر فنڈ جمع کریں گے۔ یہ مہم پوری طرح شفاف ہے۔ فنڈ دینے والے شخص کو آن لائن رسید بھی دی جائے گی۔ کارکنان کیلئے کم ازکم سو گھروں سے رابطہ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ بی جے پی صدر نے اس موقع پر پارٹی کی نائب ویب سائٹ www.bjp.org کو لانچ کیا ہے۔ بی جے پی نے 1998ء میں ویب سائٹ شروع کی تھی اور پانچویں بار یہ ویب سائٹ اپ ڈیڈ کی گئی ہے۔

BJP launches drive for donations to 'Modi for PM fund'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں