امریکہ اور ہندوستان تعلقات کو مستحکم کرنے کے متمنی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

امریکہ اور ہندوستان تعلقات کو مستحکم کرنے کے متمنی

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
امریکہ اور ہندوستان اعلی سطحی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے شدید متمنی ہیں اور نا گزیراشتراک کے لیے مزید مطابقت پیدا کریں گے ۔ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے آج یہ بات بتائی کیونکہ انہوں نے ہندوستانیوں کو یو م جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ۔ کیری جنہوں نے گزشتہ ہفتہ سوئٹزرلینڈ کے شہر مانٹرا کس میں وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی تھی تاکہ ہندوستانی سفارتکار دیویانی کھوبرا گاڑے کی گرفتاری کے معاملہ میں تنازعہ کو ختم کیا جاسکے ۔ دونوں قائدین نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے عزم کا اظہار کیا ۔ کیری نے اپنے پیام میں کہا کہ جب میں نے وزیر خارجہ سلمان خورشید سے مانٹراکس میں بات چیت کی ، ہم نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ ہماری عوام کو فائدے پہنچے جب دنیا کی سر کردہ اور قدیم جمہوریتیں قریب ہوکر کام کریں ۔ خورشید اور میں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ہم اپنے اعلی سطحی مذاکرات کو فوری آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے ناگزیر اشتراک کے عہد کے پابند ہیں۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر بارک اوباما کی جانب سے ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیری نے کہا کہ ہندوستان کے حقیقی جادو کو امداد پابند عہد مستقبل ان کا ثقافتی ورثہ سے مالامال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تقریبا 20سال قبل امریکہ کی سینٹ اور کانگریس کتے تجارتی وفد کے رکن کی حیثیت ہندوستان کا دورہ کیا تھا ، اسے فراموش نہیں کرسکتا جو حرکیاتی اقدامات اس وقت میں نے دیکھے تھے وہ آج بھی جاری ہیں۔ ہندوستان ایسا ملک ہے جو ترقی کر رہا ہے ۔ ہندوستان کی جمہوری مملکت میں منتقلی اور عالمی سطح پر نمایاں ہونا، 20ویں صدی کی ایک عظیم کامیاب کہانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کئی ایک نوخیز جمہوری ممالک کے لیے تحریک ہے ۔
US, India eager to move forward with high-level dialogues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں