دیوبند کے بزرگ عالم دین مولانا واجد حسین کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

دیوبند کے بزرگ عالم دین مولانا واجد حسین کا انتقال

maulana wajid hussain
جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل کے شیخ الحدیث ویزرگ عالم دین مولاناواجدحسین طویل علالت کے بعددیررات لال مسجدپرواقع اپنی رہائش گاہ پر81سال کی عمرمیں رحلت فرماگئے۔مولاناکے انتقال کی خبرملتے ہی یہاں کے علمی ودینی حلقوں کی فضاسوگوارہوگئی اورمتعلقین اوروابستگان کاگھرپرتانتالگ گیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ الحدیث مولانا واجدحسین نے1934میں دیوبندکے محلہ محل میں آنکھیں کھولیں،اول تاآخرکی تعلیم دارالعلوم دیوبندمیں اپنے مشفق اساتذہ کرام کی زیرنگرانی حاصل کی۔،آپ کاشمارشیخ الاسلام مولاناحسین احمدمدنی کے ممتازشاگردوں میں ہوتاہے۔فراغت کے بعد1956میں آپ مدرسہ مفتاح العلوم جلال آبادمیں بحیثیت عربی مدرس کے منتخب ہوئے اوریہاں میزان الصرف سے لیکرابواداؤدشریف تک کی کتابیں زیردرس رہیں۔ملک کی موقرعلمی درس گاہوں میں فن حدیث کی خدمات انجام دینے کے بعدمولانامرحوم1983میں بحیثیت استاذحدیث ڈابھیل چلے گئے اوروہاں رہ کرآپ نے حدیث کی کتابیں پڑھائیں بعدمیں شیخ الحدیث کے منصب جلیلہ پرفائزکئے گئے۔مولاناواجدحسین کے سانحہ ارتحال کی خبرپاکرملک اوربیرون ملک میں کثیرتعدادمیں موجودتلامذہ اورمتعلقین اورسرکردہ علمائے کرام نے مولانامرحوم کے حبزادے مولاناندیم الواجدی سے رابطہ کرکے اظہارتعزیت کیا۔علاوہ ازیں تعزیت کرنے والوں میں دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانامحمدسالم قاسمی،مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند،مفتی محمدتقی عثمانی پاکستان،مولاناغلام محمدوستانوی مہتمم جامعہ اکل کوا،مولانا محمودمدنی،مولانااحمد خضرشاہ کشمیری،مولانامحمدسفیان قاسمی وغیرہ قابل ذکرہیں۔شیخ الحدیث مولاناواجدحسین کی نمازجنازہ آج بعدنماز عصردارالعلوم دیوبندکے احاطہ مولسری میں مولاناندیم الواجدی نے اداکرائی۔بعدازیں ہزاروں لوگوں کے درمیان غمگین ماحول میں مرحوم کی تدفین مزارقاسمی میں عمل میں آئی۔جنازے میں مقامی مدارس کے ذمہ داران،عمائدین شہراورتاجران کتب نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اورمولاناواجد حسین کی وفات پرمقامی دینی اداروں میں مرحوم کیلئے دعائے ایصال ثواب کااہتمام کیاگیا۔دریں اثناشاملی سے ملی اطلاع کے مطابق قصبہ جلال آبادکے مدرسہ مفتاح العلوم کے سابق استادتفسیرمولاناواجدحسین دیوبندی کے انتقال پرخانقاہ امدادیہ اشرفیہ میں ایک تعزیتی مجلس مولانانجم الحسن تھانوی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں قرآن خوابی کرکے مرحوم کی روح کوایصال ثواب اورخراج عقیدت پیش کیاگیا۔واضح ہوکہ مرحوم نے ربع صدی پہلے اس ادارہ میں تدریسی خدمات انجام دیں۔تعزیتی مجلس میں مفتی حذیفہ تھانوی نے کہامرحوم غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک تھے۔ان کے درس کانرالااندازتھا،قرآن کریم کی تفسیرپران کوخاص ملکہ تھا۔تعزیت کنندگان میں مولانا محمدشعیب،مولاناحفی اللہ خان،حافظ ولی اللہ،مولانابرکت اللہ امینی،مولاناادریس،مولانامحمداسرائیل نعمانی،مولاناعارف،مولاناایوب مفتاحی،مولانامحمدعثمان،مولاناریاض احمد گنگوہی اورمولانامحمدغفران وغیرہ شامل ہیں۔

Maulana Wajid Hussain passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں