مشہور اداکارہ سچترا سین کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

مشہور اداکارہ سچترا سین کا انتقال

بنگلہ اور ہندی فلموں کی مشہور ادارکارہ سچترا سین کا آج یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 82برس کی تھیں۔ محترمہ سین گذشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھیں۔ گذشتہ23دسمبر کو انہیں بیل وید اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے پسماندگان میں بیٹی من من سین اور نواسی رائما اور ریا سین ہیں۔ محترمہ سین نے 1952ء میں بنگلہ فلم "شیش کوٹھائے" سے اپنے فلمی کیریر کا آغازکیا تھا۔ لیکن یہ فلم کبھی ریلیز نہیں ہوئی۔ سال 1955ء میں انہوں نے بمل رائے کی ہندی فلم دیوداس میں بھی کام کیا اور 1975ء میں گلزار کی فلم آندھی میں کام کیا۔ سال 1966ء میں آئی ہندی فلم "بمبئی کا بابو" میں انہوں نے سدا بہار ہیرو دیوآنند کے ساتھ کام کیا۔ بنگلہ فلموں میں اتم کمار کے ساتھ ان کی جوڑی کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان دونوں نے ایک ساتھ "ہر نوسر، ساگریکا، چووا پووا اور اگنی پریکشا" جیسی فلمیں کیں۔ ان کی مشہور فلموں میں "دیپ جیلے جائی اور اترپھالگنی" شامل ہیں۔ سال 1963ء میں فلم فیسٹیول میں فلم "سپتپدی" کیلئے انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ کسی بین الاقوامی فلم تقریب میں ایوارڈ پانے والی وہ پہلی ہندوستانی اداکار تھیں۔ صدرجمہیوریہ پرنب مکرجی نے معروف اداکارہ سچترا سین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فلم صنعت نے ایک بااثر اداکارہ کو کھودیا۔ سچترا کی بیٹی من من سین کو بھیجے گئے تعزیتی پیام میں صدرجمہوریہ نے کہاکہ اپنے لا تعداد چاہنے والوں کے ذریعہ وہ ہمیشہ یاد کی جائیں گی۔ دوسری جانب وزیراعظم منموہن سنگھ نے بنگلہ اور ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ سچترا سین کے انتقال پر نج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے اپنی تعزیتی پیام میں کہاکہ پردہ سمیں پر اپنی شاندار اداکاری سے محترمہ سین نے ملک کے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔

Bengali cinema's golden queen Suchitra Sen no more

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں