Dawoodi Bohra Community spiritual leader, Dr. Syedna Mohammed Burhanuddin passes away
داؤدی فرقہ بواہیر کے روحانی پیشوا سیدنا محمد برہان الدین آج رحلت کرگئے۔ ان کی عمر 102سال تھی۔ قلب پر حملہ سے آج صبح ان کا انتقال ہوا۔ ان کے میڈیا رفیق شیخ قریشی راغب نے بتایاکہ سیدنا، جنوبی ممبئی میں ملابار ہلز میں اپنی رہائش گاہ سیفی محل میں تھے۔ "آج صبح ان کا انتقال ہوا۔ آئندہ ماہ ان کی 103ویں سالگرہ منائی جانے والی تھی۔ داؤدی فرقہ بواہیر، اپنے روحانی پیشوا کی رحلت پر 10روزہ سوگ منائے گا۔ سیدنا کے سوگ و احترام میں فرقہ بواہیر کے ارکان کی جانب سے چلائے جانے والے تمام دکانات اور کاروباری ادارے آئندہ 3روز تک بند رہیں گے۔ سرکاری اعلان کے ذریعہ، انتقال کی خبر جیسے ہی عام ہوئی، فرقہ بواہیر کے ہزاروں سوگوار ارکان، ممبئی اور تھانے کے مختلف علاقوں سے جنوبی ممبئی کی طرف تیزی سے نکل پڑے۔ ملابار ہلز علاقہ میں گورنر، چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر، ریاستی وزیر داخلہ، اعلی تاجرین، سفارت کاروں اور دیگر ممتاز شخیصتوں کی قیام گاہیں واقع ہیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب سیدنا محمد برہان الدین، فرقہ بواہیر کے 51ویں داعی مطلق سیدنا طاہر سیف الدین کے سب سے بڑے فرزند تھے۔ 1965ء میں اپنے والد کی رحلت پر وہ ان کے جانشین ہوئے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں