بیجنگ
(یو این آئی )
چین کے ایوان صوبے کے قدیم تبتی شہر میں ہفتہ کو لگی بھیانک آگ سے 300سے زائد مکانات خاکستر ہوچکے ہیں۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق 1300سال قدیم اس قصبے میں زیادہ تر مکان لکڑی سے تعمیر شدہ تھے ۔ تبت کے فنی نمونہ اور قدیم تبتی تہذیب وثقافت کا مرکز تصور کئے جانے والے ڈکے جانگ نامی اس قصبے کی اپنی منفرد پہچان تھی ۔ سیاح دوردراز کے علاقوں سے سیاحت کے لئے آتے تھے ۔ آگ بجھانے کیلئے فائز بریگیڈ کی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی مدد لینی پڑی ۔ اس واقعہ میں تاریخی اہمیت کے حامل 10مکان بھی جل کر خاک ہوگئے ۔ ان واقعات کی وجوہات کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے ۔
Fire reportedly destroys 300 houses in 'Shangri-La' Tibet village
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں