بنکاک
(پی ٹی آئی /رائٹر)
تھائی لینڈ میں وزیر اعظم ینگ لک شنا واترا کے مخالفین کے مطابق اتوار کو ایک اپوزیشن رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے ۔ اس واقعے کے بعد تھائی لینڈ میں 2فروری کے عام انتخابات کا نعقاد مزیدد مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔ تھائی لینڈ میں کئی ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین ینگ لک سے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ مظاہرین کے ایک ترجمان نے ذرائع کو بتایا کہ اپوزیشن رہنما سوتھین تھاراتی کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے ٹرک پر کھڑے ہوکر تقریر کر رہے تھے ۔ مظاہرین کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایمر جنسی کے باجود حکومت لوگوں کے تحفظ اور ان کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ تھائی دار الحکومت میں واقع ایرا وان ایمر جنسی سینٹر نے ایک شخص کے ہلاک ہونے اور 9کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ اتوار کو بھی تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ۔ وزیر اعظم شناواترا کے مخالفین کی جانب سے آج بھی پولنگ اسٹیشنر بند کروانے کا سلسلہ جاری رہا ،جس کے بعد ان انتخابات کا انعقاد مزید مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت مخالفین وزیر اعظم ینگ لک شنا واترا کے اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔
One of Thailand's anti-govt protest leaders shot dead, says opposition
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں