ڈھاکہ
(پی ٹی آئی)
ڈھاکہ کے مضافات میں دریائے توراگ کے کنارے منعقدہ تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کااختتام عمل میں آیا۔اجتماع کے آخری دن ہندوستان کے عالم دین زبیرالحسن نے آخری مناجات کی۔آخری مناجات میں ہزاروں مسلمانوں نے رحمت باری تعالیٰ کیلئے دعاکی اورعالمی امن اورانسانیت کی بھلائی کی دعا مانگی،سردموسم اورٹرانسپورٹ کی تکالیف کوبرداشت کرتے ہوئے ہزاروں مسلمانون مردوخواتین اجتماع گاہ میں جمع ہوئے۔اجتماع ڈھاکہ سے20کیلومیٹردوردریائے تراگ کے کنارہ منعقدکیاگیا۔آخری مناجات میں صدرعبدالحامیدشریک ہوئے۔وزیراعظم شیخ حسینہ نے ٹیلی کانفرنسگ کے ذریعہ مناجات میں حصہ لیا۔خانگی ٹی وی چیانلوں نے ٹی وی پراجتماع کوراست طورپرنشرکیا۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی صدرخالدہ ضیااورجاتیہ پارٹی کے صدرسابق صدرایچ ایم ارشادنے اجتماع میں شرکت کی۔عالمی تبلیغی اجتماع میں دنیاکے مختلف ممالک کے مسلمانوں نے شرکت کی۔آخری مناجات میں سیاسی پارٹیوں‘بیرونی سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔اجتماع گاہ میں ایک وسیع وعریض ڈیرہ لگایاگیاتھا۔یہ وسیع ڈیرہ پانچ کیلومیٹرمربع رقبہ پرلگایاگیاتھا۔تبلیغی جماعت جوایک غیرسیاسی جماعت ہے اس کے علمانے واعظ وتقاریرکیں۔مسلمانوں پرزوردیاگیاکہ وہ اسلامی تعلیمی پرعمل پیراہوجائیں۔مختلف سرکاری محکمہ جات بشمول فوج‘پولیس‘ریلوے اورمحکمہ صحت نے اجتماع کے سلسلے میں انتظامات کئے۔ڈاکٹروں اورپولیس نے بتایاکہ تین روزہ اجتماع کے دوران ضعیفی اوردیگروجوہات سے9افرادفوت ہوگئے۔ہزاروں پولیس جوانوں نے سیکیورٹی انتظامات میں حصہ لیا۔تبلیغی جماعت ہرسال ٹونگی کے مقام پرتبلیغی اجتماع منعقدکرتی ہے۔یہ اجتماعات1946سے منعقد ہورہے ہیں۔اجتماع میں کثیرتعدادکے پیش نظرفیصلہ کیاگیاکہ اجتماع دومرحلوں میں منعقد کیاجائے۔اجتماع کادوسرا مرحلہ31جنوری سے شروع ہوگا۔
First phase of Bishwa Ijtema concludes
2014-01-27
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں