ساوتھ سنٹرل ریلوے روزانہ 11 لاکھ مسافروں کو منزل تک پہنچاتا ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

ساوتھ سنٹرل ریلوے روزانہ 11 لاکھ مسافروں کو منزل تک پہنچاتا ہے

ساؤتھ سنٹرل ریلوے روزانہ 10.8لاکھ لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچاتا ہے اور سالانہ 10ملین ٹن سازوسامان کی منتقلی عمل میں لاتا ہے۔ ساوتھ سنٹر ل ریلوے کے جنرل مینجر پی کے سریواستو نے یہ بات بتائی۔ وہ کل یہاں 69ویں زونل ریلوے یوزرس رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطبہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کمیٹی کے ارکان سے کہاکہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے ٹرینوں کی پابندی وقت میں 98فیصد تک بہتری آچکی ہے جو پورے انڈین ریلویز میں سب سے بہتر ہے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے، ریل گاڑیوں اور مسافرین کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات بھی روبہ عمل لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے مسلسل خصوصی ریل گاڑیوں کا انتظام کرتا ہے تاکہ فیسٹول سیزن اور تعطیلات وغیرہ میں مسافرین کے زائد ہجوم سے نمٹا جاسکے۔ اس کے علاوہ موجودہ ٹرینوں میں زائد کوچس بھی لگائے جاتے ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے ایک مسافر دوست ریلوے زون ہے اور وہ مسافرین کو بہتر سے بہتر سہولتوں اور خدمات کی فراہمی کے عہد کا پابند ہے۔ گذشتہ سال کی بہترین کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ساؤتھ سنٹرل ریلوئے مسافرین سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ جاریہ مالیاتی سال بھی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے تحت 11 ریلوے اسٹیشنوں کو آدرش اسٹیشن کے طورپر فروغ دیا گیا ہے اور مزید 10اسٹیشنوں کو مثالی ریلوے اسٹیشن کے طورپر فروغ دیا جارہا ہے۔ جنرل منیجر نے کمیٹی کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ بناٹکٹ سفر کے صفایہ کیلئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کا تعاون کریں ۔

SCR carries 10.8 lakh passengers per day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں