پاکستانی فوجی طیاروں کی بمباری - 40 طالبان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-22

پاکستانی فوجی طیاروں کی بمباری - 40 طالبان ہلاک

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
پاکستانی فوج کے طیارہ نے مشتبہ طالبان کے روپوشی کے مقام پربمباری کی۔یہ شمالی وزیرستان میں کیاگیا۔ہوائی حملہ میں25طالبان ہلاک ہوگئے۔پاکستان کی فوج پرمسلسل طالبان کے حملوں کے بعدفوجی طیارے کے ذریعہ شمالی وزیرستان میں طالبان کے ٹھکانے پربمباری کی گئی۔یہ علاقہ افغان سرحد کے قریب ہے۔عہدیداروں نے کہاکہ ہوائی حملے میں وہ طالبان ہلاک ہوگئے جوحالیہ پشاورکے گرجاگھرپرحملے میں ملوث تھے۔اس کے علاوہ وہ قصبہ خوانی بازاراوربنومیں ہوئے حملہ میں ملوث تھے۔اتوارکے دن خیبرپختون خواصوبے میں طالبان کے حملے میں20سے زائدفوجی ہلاک ہوگئے اور38زخمی ہوگئے۔بنوضلع میں فوجی گاڑیوں کاقافلہ جارہاتھا،اس پرطالبان نے حملہ کیاتھا۔پیرکے دن ایک خودکش بمباری کے حملے میں جوراولپنڈی کے آرمی ہیڈکوارٹرکے قریب کیاتھااس میں13افرادہلاک ہوگئے۔مہلوکین میں8فوجی تھے۔پاکستان کے طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔پاکستانی طالبان کے قائدحکیم اللہ محسودگذشتہ سال امریکی ڈورن حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔پاکستانی طالبان نے کہاکہ وہ ملک بھرمیں افواج پرحملے جاری کھیں گے۔پاکستان کے اندرمسلسل دہشت گردی حملوں کی لہرکے بعدوزیراعظم نوازشریف نے بیرونی ملک کادورہ منسوخ کردیاتھا۔وزیراعظم نوازشریف سوئزرلینڈکادورہ کرنے والے تھے۔وزیراعظم21جنوری کوڈاوس،روانہ ہونے والے تھے،جہاں وہ ورلڈاکنامک فورم اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے۔عینی شاہدین کاکہناہے کہ گزشتہ رات سے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میرعلی اورمیرانشاہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پرحملوں کاسلسلہ جاری رکھاہواہے،ان کاکہناہے کہ کہ گزشتہ رات جیٹ طیاروں سے کاروائی کی گئی جبکہ منگل کی صبح سے فضامیں گن شپ ہیلی کاپٹرنظرآرہے ہیں جووقفے وقفے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرحملے کررہے ہیں۔بعض مقامی ذرائع کاکہناہے کہ میرعلی کے علاقے اسوڑی میں ایک مسجدکوجیٹ طیارے سے نشانہ بنایاگیاہے جس میں متعددافرادکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طورپراس واقعے کی تصدیق نہیں سوسکی۔یہ بھی اطلاع ہے کہ جیٹ طیاروں کی بمباری میں عام شہریوں کے مکان بھی نشانہ بنے ہیں۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ کاروائی میں مرنے والے بیشترعسکریت پسندہیں۔تاہم طالبان کی طرف سے اس سلسلے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آسکاہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں سکیورٹی فورسزکی طرف سے کاروائی کاسلسلہ جاری رہا۔یادرہے کہ گذشتہ ماہ خیبرپختونخواکے ضلع بنوں میں فوج کی چھاؤنی کے علاقے میں سکیورٹی فورسزکے ایک قافلے کے قریب دھماکے میں20اہل کارہلاک اور20سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق گاڑی میں دوسوکلوگرام تک دھماکہ خیزموادکے علاوہ بڑی مقدارمیں کیلیں اورچھرے رکھے گئے تھے،پشاورمیں ستمبرکے آخردس دنوں میں تین بڑے بم حملوں میں تقریباڈیڑھ سوافرادہلاک ہوئے تھے۔
40 killed as Pakistan bombs suspected Taliban hideouts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں