گیلانی اور تاثیر کے فرزندوں کی تلاش کی مہم - نواز شریف کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-22

گیلانی اور تاثیر کے فرزندوں کی تلاش کی مہم - نواز شریف کی ہدایت

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان انٹلی جنس ایجنسیوں کو،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اورمقتول گورنرسلمان تاثیرکے مغویہ فرزندوں کوڈھونڈنکالنے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔،وزیراعظم نوازشریف نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزیدبتایاکہ ملک میں نظم ونسق کی برقراری کویقینی بنانے کے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔مشترکہ کوششوں اورمتحدہ موقف کے ذریعہ ہی ہم خاطرخواہ نتائج تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔نوازشریف نے صوبہ بلو چستان کے چیف منسٹرعبدالملک بلوچ کی زیرقیادت کل جماعتی ایک وفد کے ساتھ ملاقات اوربات چیت کے دوران ان خیالات کااظہارکیا۔بلوچ نے وزیراعظم سے بلوچستان میں عوامی نیشنل پارٹی،قائدارباب عبدالظہیرکانسی کوڈھونڈنکالنے میں تعاون کی درخواست کی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے سے تاوان کے لیے اغواکی لعنت کے خاتمہ کویقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت کا تعاون ضروری ہے۔ نواز شریف نے تاوان کے لیے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفد کو تیقن دیا کہ وہ کانسی کی بازیابی میں شخصی دلچسپی لیں گے۔ دفتر وزیر اعظم سے جاری ایک بیان میں یہ تیقن دیا گیا۔ شریف نے یہ وضاحت بھی کہ انہیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مقتول گورنر سلمان تاثیر کے فرزندوں کے اغوا سے بھی متعلق تشویش لاحق ہے۔ بیان میں وضاحت کی گئی کہ وزیر اعظم انٹلی جنس ایجنسیوں کو ، علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے مشترکہ مہم شروع کرنے کی ہدایت دیں گے۔ گیلانی کے فرزند کا اغوا گذشتہ سال 10مئی کو ملتان میں ہوا تھا جبکہ شہباز تاثیر کا اغوا لاہور سے 2011میں ہوا تھا۔ چیف منسٹر بلو چستان نے دہشت گردی سے متعلق پالیسی میں وزیر اعظم کے ساتھ مکمل تعاون کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کی اس پالیسی پر عمل کے پابند ہوں گے۔
Abducted sons of Gilani, Taseer to be traced: Pak Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں