ہندوستان کو غیر امتیازی مارکٹ رسائی فراہم کرنے پاکستان کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

ہندوستان کو غیر امتیازی مارکٹ رسائی فراہم کرنے پاکستان کی پیشکش

نئی دہلی کی جانب سے مخصوص پاکستانی مصنوعات تک رسائلی کی فراہمی کی صورت میں ہندوستان آئندہ ماہ "غیر امتیازی بازار رسائی" (این ایم ڈی اے) پاکستان کو فراہم کرے گا۔ اس بات کا اظہار وزیر تجارت خرم دستگیر خان کے حوالہ سے یہاں کے ایک میڈیا رپورٹ میں کیا گیا۔ حکمراں پی ایم ایل این کے سرکردہ قائد دستگیر خان نے بتایاکہ "ہاں" ہم نے آئندہ ماہ ہندوستان کو "غیر امتیازی مارکٹ رسائی" (این ڈی این این) فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ سیاسی تنازع میں کمی کیلئے انتہائی پسندیدہ ملک طریقہ کار میں این ڈی ایم اے کو ایک نئے نام کی حیثیت سے تجویز کیا گیا ہے۔ تاہم خان نے بتایاکہ اگر ہندوستان پاکستان کی شناخت کردہ مصنوعات تک مارکٹ رسائی منظور کرے تو ہی ایسا ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان مصنوعات کو جنوبی ایشیائی آزادانہ تجارتی علاقے کی حساس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Pakistan offers Non-Discriminatory Market Access to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں