تلنگانہ مسودہ بل واپس کرنے وزیر اعلیٰ آندھرا کے اقدام کی مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

تلنگانہ مسودہ بل واپس کرنے وزیر اعلیٰ آندھرا کے اقدام کی مذمت

تلنگانہ مسودہ بل کوواپس بھیجنے کیلئے اسمبلی اسپیکرکوچیف منسٹراین کرن کمارریڈی کی جانب سے نوٹس جاری کرنے پرشدیداعتراض کرتے ہوئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے وزراء اورقائدین نے نوٹس سے دستبرداری اختیارکرنے کامطالبہ کیا۔ریاستی وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی پونالالکشمیانے کہاکہ یہ غیردستوری اورغیرذمہ داری ہے کہ حکومت کی طرف سے یہ نوٹ دی گئی ہے تاہم اس سلسلے میں وزراء سے مشاورت نہیں کی گئی۔علاقہ کے وزراء اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ چیف منسٹرکی اس کارروائی کومستردکرتے ہیں۔تلنگانہ قائدین کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستیں،مرکزی حکومت کی ہدایت پرعمل آوری کی پابندہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بغیرمباحث اورنظریات کے اظہارکے بل کوواپس بھیجنے کاکوئی مقصد،کوئی وجہ اورکوئی حق نہیں ہوسکتا۔انہوں نے بتایاکہ کل اورآج انہوں نے اس مسئلہ پرمختلف قائدین سے بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس نوٹس کو فوری واپس لیاجاناچاہیے۔انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں وہ انفرادی طورپرگورنرای ایس ایل نرسمہن،اسپیکراسمبلی این منوہراورقانون سازکونسل کے چیرمین کومکتوب روانہ کررہے ہیں۔اس مسئلہ سے واقف کروانے کیلئے اسپیکراورکونسل کے چیرمین سے ملاقات کابھی منصوبہ ہے۔ایک علحدہ مکتوب میں ریاستی وزیرنے قبل ازیں اسپیکراسمبلی اورقانون سازکونسل کے چیرمین سے اس نوٹس کومستردکرنے کی بھی اپیل کی ہے۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دیگرقائدین نے بھی چیف منسٹر کواس سلسلہ میں شدید تنقیدکانشانہ بنایاجومتحدہ ریاست کے حامی ہیں۔کانگریس چیف وہپ جی وینکٹ رمناریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر کایہ اقدام جمہوری جذبہ کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ کتنی ہی کوششیں کیوں نہ کرلیں تشکیل تلنگانہ کے عمل کونہیں روکاجاسکتا۔

Telangana Congress leaders furious with CM over Andhra Pradesh Bill move

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں