داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-12

داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کی تردید

اسلام آباد
( پی ٹی آئی)
پاکستان نے آج کہا کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اس ملک میں موجود نہیں ۔ ہندوستان نے کل یقین کے ساتھ کہا تھا کہ اس کا انتہائی مطلوب دہشت گردی پڑوسی ملک میں مقیم ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے پی ٹی آئی کو بتا یا کہ ہم نے بار بار ہندوستان حکام کو مطلع کیا ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے۔ اس سوال پر کہ آیا داؤد کھبی پاکستان میں موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ سوال اٹھایا گیا تھا۔ ہم نے تحقیقات کی تھیں اور کہا تھا کہ وہ یہاں موجود نہیں ہے ۔ وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کل نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری معلومات کے مطابق داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے۔ شنڈے سے داؤد کے اتہ پتہ کے بارے میں دریافت کرنے جو ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کو متعدد کیسس بشمول 1993ممبئی بم دھماکے کیس میں مطلوب ہے، شنڈے نے کہا تھا کہ جب میں گذشتہ سال داخلی سلامتی امور پر بات چیت کے لیے امریکہ گیا تھا تو میری اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی تھی جو ایف بی آئی کے سربراہ ہیں ۔ میری ان سے بات چیت ہوئی تھی او ر ہم نے فیصلہ کیا تھا ہمارے پاس داؤد کے بارے میں جو بھی معلومات ہیں، ہم ایک دوسرے کو اس سے واقف کرائیں گے۔
Pakistan denies presence of Dawood Ibrahim in country

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں