ہومیوپتھی ڈاکٹروں کو ایلوپتھی علاج کی اجازت پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-12

ہومیوپتھی ڈاکٹروں کو ایلوپتھی علاج کی اجازت پر تنقید

انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم ایس) نے ریاستی کابینہ کے فیصلہ کی کھل کر مخالفت کی ہے جس میں ہومیو پیتھی ڈاکٹرس کو فارما کولوجی میں ایک سالہ تربیت کے بعد ایلو پیتھی طریقہ علاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ آئی ایم اے ریاستی یونٹ کے صدر ڈاکٹر دلیپ ساردا نے ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی ہے جس کی وجہہ سے انہیں ہونے والے نقصانات کی قانونی تلافی کی کوششیں کی جائیں گی۔ ساتھ ہی احتجاج کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ آئی ایم اے ریاستی یونٹ کے سکریٹری ڈاکٹرجیش لیلے نے کہاکہ کئی ایسے فیصلے موجود ہیں جو کہ مختصر تربیت کی تکمیل کے بعد دوسرے طریقہ علاج میں منسلک ہونے کی حمایت نہیں کرتے۔ ڈاکٹر مایا للپولے صدر آئی ایم اے ریاستی یونٹ نے کہاکہ اگرچہ بہت سارے ایسے مریض ہیں جو ہومیو پیتھی اور دوسرے متبادل طریقہ علاج سے طبی میدان میں استفادہ کرتے ہیں لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ ہومیو پیتھی ڈاکٹرس کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ ایلو پیتھی طریقہ علاج کواختیار کریں جبکہ دونوں مذکورہ طریقہ علاج میں کافی اختلاف پایا جاتا ہے۔ رہیومیٹولوجسٹ ڈاکٹر اودے چوپڑا جنہوں نے متبادل طبی نظام کے استعمال کا مطالعہ کیا ہے، کہا کہ ایک ٹھوس رویہ کی ضرورت ہے اور زیادہ عقلی استدلال ہونا چاہئے کہ کیسے ہندوستان میں طبی نظام مریضوں کیلئے فائدہ مند ہوسکتا ہے جبکہ60ہزار ہومیو پیتھی ڈاکٹرس مدکورہ فیصلہ سے استفادہ کریں گے۔

Allopaths oppose bid to let in homeopaths

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں