اڑیسہ میں 60 ہزار کروڑ روپیے کی غیر قانونی کانکنی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

اڑیسہ میں 60 ہزار کروڑ روپیے کی غیر قانونی کانکنی

اعلی اختیارات کے جسٹس ایم وی شاہ کمیشن نے اپنے رپورٹ میں اڑیسہ میں 60ہزا ر کروڑ روپیے کی غیر قانونی فولادی کچدھات کانکنی کو توثیق کی ہے اور ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ کانکنی کرنے والوں سے بعجلت ممکنہ رقم بر آمد کرے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ کی زیر قیادت کا بینہ کے اجلاس میں کمیشن کی رپورٹ پیش کی گئی جو 5ضخیم حصوں پر مشتمل ہے۔ کابینہ نے سکر یٹریر پر مشتمل کمیٹی سے کہا کہ وہ کارروائی رپورٹ مرتب کریں جسے شاہ کمیشن رپورٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے صحافیوں کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے رپور ٹ کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا اور کہا کہ ہمیں رپورٹ مل چکی ہے۔ یہ ایک ضخیم رپورٹ ہے ۔ یہ پہلی رپورٹ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ چار یا پانچ حصوں میں ہے۔ ہم سکر یٹریز کی کمیٹی سے کہہ رہے ہیں کہ وہ میٹنگ کرے اور کارروائی رپورٹ تیار کریں۔ کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت قائم کردہ شاہ کمیشن کی رپورٹ کو کارروائی رپورٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہے۔ کمیٹی آف سکریٹر یز کاروائی رپورٹ تیار کرے گی اس کے بعد کابینہ اس پر غور کرے گی۔ کمیشن نے فولاد اور میگنیز کی کچدھاتوں کی غیر قانونی کانکنی کیلئے مرکز اور اڑیسہ حکومت کی سر زنش کی اور ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ کانکنوں سے59ہزار 203کروڑ روپیے برآمد کرے۔ اس نے نیلامی کے ذریعہ ہی مستقبل میں کانکنی کی لیز دینے کی سفارش کی۔

Probe panel says Orissa's illegal iron ore mining at Rs 60000 crore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں