تھانے میں خوفناک حادثہ - بس کھائی میں گر گئی- 38 مسافر ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

تھانے میں خوفناک حادثہ - بس کھائی میں گر گئی- 38 مسافر ہلاک

ممبئی سے متصلہ تھانہ ضلع میں واقع تھانہ۔ احمد نگر شاہراہ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایم ایس آر ٹی سی کی بس کے کھائی میں گرنے سے 38مسافر ہلاک اور متعدد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور اس حادثہ میں 4مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مہلوکین میں 19خواتین اور 18مرد شامل ہے، چیف منسٹر پر تھوی راج چوہان نے اس خوفناک حادثہ پر اظہار غم کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء کو دو لاکھ روپیہ معاوضہ دیئے جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کے علاج کے مکمل اخراجات ریاستی حکومت ادا کرے گی۔ زخمیوں کا قریبی ٹاون کلیان، مر باڑ کے سرکاری ہاسپٹلس میں علاج کیا جارہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بس میں 38سے 40مسافر سوار تھے بس ڈرائیور نے اپنے آگے کی گاڑی کو اور ٹیک کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی اس دوران بس اس کے قابو سے باہر ہوگئی اور توازن بگڑنے کے سبب بس پہاڑی سے نیچے گر گئی یہ حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ بس کے پر خچے اڑ گئے اور اس میں موجود مسافروں کی شناخت بھی مشکل ہوگئی ہے۔ مقامی تھانہ فائر بریگیڈ عملہ سمیت راحت رسانی کے محکموں نے جائے حادثہ پہنچ کر پھنسے ہوئے افراد کو جنگی پیمانے پر نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔ اس حادثہ کے سبب تھانہ ۔ احمد نگر شاہر اہ کی ٹریفک بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے اور یہاں ٹریفک نظام انتہائی سست ہوگیا ہے۔ حادثہ کے بعد ٹریفک فائر بریگیڈ و دیگر محکموں نے مہلوکین کے رشتہ داروں سے رابطہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس سے ملی اطلاع کے مطا بق جن 4مسافر کی حالت انتہائی نازک ہے ان کے رشتہ داروں کو بھی اس کی اطلا ع دی گئی ہے اس کے علاوہ ایس ٹی مہامنڈل کے اعلی افسر بھی جائے حادثہ پہنچ کر حادثہ کی وجہ معلوم کرنے میں مصرف ہے۔ ایس ٹی مہا منڈل یہ بھی معلوم کرر ہی ہے کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت گارڈی کتنی تیزی میں تھی۔ جیسے ہی بس کھائی ( پہاڑی) میں گری ایک شور مچ گیا اور اطراف کے مکین و شہری بھی جمع ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بس کا ڈرائیور کشن ایک تجربہ کار ڈرائیور تھا نیز یہ حادثہ کس طرح سے رونما ہوا اس کی محکمہ جاتی تحقیقات کا ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے۔

Thane: 27 dead as bus falls into ravine after collision with truck

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں