تھری ڈی شعلے کو روکنے رمیشن سپی سپریم کورٹ سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

تھری ڈی شعلے کو روکنے رمیشن سپی سپریم کورٹ سے رجوع

بالی ووڈ کے پر ڈیوسر رمیش سپی آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے اور کاپی رائٹ کی بنیاد پر 1975کی بلاک بسٹر فلم شعلے کی تھری ڈی کی ریلیز کو روکنے کی خواہش کی۔ ان کے بھتیجے سا شا نے فلم شعلے کا تھری ڈی ورژن تیار کیا ہے۔ چیف جسٹس پی ستا سیوم کی زیر قیادت بنچ میں اس معاملہ پر عاجلانہ سماعت کیلئے وکیل شیام دیوان نے درخواست کی ہے اور بنچ نے جمعہ کو اس پر سماعت سے اتفاق کیا ہے۔ سپی نے ممبئی ہائیکورٹ کے ایک حکم کو چیالنج کیا جس نے فلم کی ریلیز پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا۔ یہ فلم جمعہ کو ریلیز ہونے والی ہے۔ رمیش سپی اصل شعلے فلم کے ہدایت کار اور اس فلم کے حققوق کے بارے میں سا شا کے ساتھ ان کا تنازعہ چل رہا ہے ساشا نے جو رمیش سپی کے بھائی وجئے سپی کے بیٹے ہیں حال ہی میں اس فلم کو تھری ڈی میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Ramesh Sippy moves Supreme Court to stay release of Sholay's 3D

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں