کٹھمنڈو
(پی ٹی آئی)
نیپال کی عبوری حکومت نے نئی منتخب آئین سازاسمبلی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپناافتتاحی اجلاس22جنوری کومنعقد کرے۔اسمبلی نیاآئین تحریرکرنے کے اقدامات کے علاوہ پارلیمنٹ کاکردار اداکرے گی۔نیپال میں بادشاہت کے خاتمہ کے بعد2008ء میں انتخابات ہوئے تھے تاہم سیاسی چال بازی کے ساتھ ساتھ نسلی،سماجی ومعاشی اورعلاقائی اختلافات کے نتیجے میں گذشتہ5برس سے ملک کے حالات خراب تررہے ہیں اورمکمل جمہوری دورکی امیدیں ناکام ہوکررہ گئی ہیں۔دوسری جانب پچھلے سال نومبرمیں منعقدہ انتخابات کے دوران نیپال میں ایک ماؤسٹ لیڈرنے انتخابات کے نتائج کوتسلیم کرنے سے انکارکردیاتھا۔پراچنداکے نام سے معروف پشپاکمل دہل نے حکام سے مطالبہ کیاتھاکہ وہ ووٹوں کی گنتی روک دیں۔ایک یریس کانفرنس میں پشپانے کہاکہ تھاکہ ان کی جماعت کے پاس بیالٹ باکس تبدیل کرنے اورچھپانے جیسی اطلاعات ہیں۔بعدازاں نیپال کے الیکشن کمیشن نے ان مطالبات کومستردکرتے ہوئے کہاتھاکہ ان الزامات کے باوجوگنتی جاری رہے گی۔
Nepal summons new assembly to convene Jan 22
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں