مشرف خود اپنی کارگذاریوں سے مشکل میں پھنسے ہیں - وزیر اطلاعات پرویز رشید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

مشرف خود اپنی کارگذاریوں سے مشکل میں پھنسے ہیں - وزیر اطلاعات پرویز رشید

لاہور
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف خوداپنے کارناموں اورکارگذاریوں سے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔پاکستان کے ایک سرکردہ وزیر نے کہاکہ مشرف خوداپنی کارگذاریوں کے سبب مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ان کی ان حرکتوں کے قانونی مضمرات کاانہیں سامناکرناہوگا۔وزیراطلاعات پرویم رشیدنے کہاکہ70سالہ مشرف صحت کے اعتبارسے چاق وچوبن دہیں لیکن وہ صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے ہیں۔فوجی ہاسپٹل ان کی اندھی تائیدکررہاہے۔اگرمشرف فوجی ہاسپٹل سے باہرآئیں توقانون انہیں ہاتھوں ہاتھ لے گا۔اگروہ فوجی ہاسپٹل کے اندر ہی رہیں گے توڈاکٹران کاعلاج کریں گے اورٹاکے لگائیں گے۔مشرف نے پاکستان کے اندرقلب کاعلاج کروانے سے انکارکردیاہے اوربیرون ملک جاکرعلاج کروانے پربضدہیں۔مشرف کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کوپیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مشرف پاکستان کے اندر قلب کاعلاج کروانانہیں چاہتے اوروہ بیرون ملک جاکرعلاج کرواناچاہتے ہیں۔مشرف کوملک بدرکرنے کے تعلق سے پوچھے جانے پروزیراطلاعات نے کہاکہ قانون اوردستوربالاترہے اوردستوروقانون کے لحاظ سے سب برابرہیں۔دستورمیں کوئی ایسی گنجائش نہیں ہے کہ خاطی اورمجرم کوبلامقدمہ چلائے ملک سے باہرجانے دیاجائے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ مشرف کوقانون کاسامناکرناہوگا۔تین رکنی جج کی خصوصی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کو29جنوری تک ملتوی کردیا۔مشرف پرالزام ہے کہ انہوں نے دستورکوپامال کیااورنومبر2007میں ایمرجنسی نافذکردی۔یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ مشرف کی علالت کے سبب انہیں علاج کیلئے ملک سے باہرجانے کی اجازت دیدی جائے گی۔مشرف جب خصوصی عدالت میں حاضرہونے جارہے تھے راستے میں ان کے قلب پرحملہ ہوا۔ساتھ ہی انہیں بجائے عدالت لے جانے کے روالپنڈی کے فوجی ہاسپٹل منتقل کردیاگیااوروہ اس وقت فوجی ہاسپٹل میں موجودہیں۔وہ2جنوری کوعدالت جانے روانہ ہوئے تھے لیکن راستے میں ان کے قلب پرحملہ ہوا۔یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ایک سابق فوجی جنرل کوبغاوت کے الزام میں مقدمہ کاسامناہے۔اگرانہیں سزاہوتوسزائے حبس دوم یاپھرسزائے موت ہوسکتی ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ مشرف کواپنے کئے پرقانونی نتائج کاسامناکرناہوگا۔
Treason case: Musharraf cornered himself, says Minister Pervaiz Rashid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں