تمام امریکی مفادات کو تباہ کر دینے کی دھمکی - ایرانی کمانڈر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

تمام امریکی مفادات کو تباہ کر دینے کی دھمکی - ایرانی کمانڈر

تہران
(آئی اے این ایس)
ایران نے کہاکہ اگراس پرکوئی فوجی حملہ کیاگیاتھا۔اس علاقے میں تمام امریکی مفادات کوتباہ کردیاجائے گا۔ایران کے ایک سرکردہ کمانڈرنے خبردارکیاکہ ایران پرفوجی حملہ ہواتواس علاقے میں امریکہ کے تمام مفادات پرضرب لگاکرتباہ کردیاجائے گا۔ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف دی اسٹاف نے ہفتہ کے دن کہاکہ امریکہ بخوبی جانتاہے کہ ایران پرحملہ عملی طورپرناممکن ہے۔لیکن ایران پرحملہ کیاگیاتواس علاقے میں واقع تمام امریکی مفادات کوتباہ کردیاجائے گا۔ایران کی مسلح افواج کے برگیڈرجنرل مسعودجزایری نے کہاکہ جمعہ کے دن ایک انٹرویومیں کہاکہ امریکہ اچھی طرح جانتاہے کہ ایران پرحملہ کرناعملی طورپرمشکل ہے۔بریگیڈرجنرل مسعودجزایری نے امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے ریمارکس کے جواب میں ان خیالات کااظہارکیااورامریکہ کوخبردارکیا۔جمعرات کے دن جان کیری نے کہاتھاکہاگر ایران بڑی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے معاہدہ پرعمل نہ کرے توایران کے خلاف فوجی کارروائی راستہ کھلاہے۔ایران اوراچھے بڑی طاقتوں امریکہ،روس،چین۔برطانیہ۔فرانس اورجرمن کے ساتھ جنیوامیں معاہدہ طئے پایا۔یہ معاہدہ ایران کے نیوکلیرپروگرام کومحدودرکھنے چھے ماہی مدت کیلئے طئے پایا۔اس معاہدہ کے تحت ایران کوپابندکیاگیاکہ وہ اپنے نیوکلیرپروگرام کے چندحصوں کومنجمدکردے اوراس کے عوض ایران کے خلاف عائدکردہ چندتحدیدات میں ترقی کے بعدایران اپنے منجمدشدہ واپس حاصل کرسکے گا۔ایران یکم جنوری سے معاہدہ پرعمل درآمدکرنے کا پابندہے جبکہ اس کواس معاہدہ کے تحت راحت ماہ فروری میں ہی ملے گی۔اب امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے ایران کودھمکی دی ہے کہ اگرایران معاہدہ پرعمل نہ کرے اورمعاہدہ کی خلاف ورزی کرے توایران کے خلاف فوجی کاروائی کاراستہ کھلاہے۔اس کے جواب میں ایرانی کمانڈرنے دھمکی دی کہ اگرایران پرحملہ کیاگیاتوعلاقے میں موجودامریکہ کے تمام مفادات کوتباہ کردیاجائے گا۔
Iran threatens to attack U.S. interests if attacked: senior Iranian commander Brigadier General Masoud Jazayeri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں