ہندوستان افغانستان میں چیلنجس کا سامنا کرنے تیار - اسپینی سفیر کا لکچر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-10

ہندوستان افغانستان میں چیلنجس کا سامنا کرنے تیار - اسپینی سفیر کا لکچر

ہندوستان 2014ء میں بین الاقوامی افواج کے تخلیہ سے قبل افغانستان کے واقعات سے مسلسل باخبر ہے جب کہ وہ کسی بھی قسم کے چینلجس کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تاہم افغان افواج کی معاونت کیلئے چند بین الاقوامی ماہرین اور بین الاقوامی سپاہی وہاں موجود رہیں گے۔ افغانستان میں ہندوستان کے رول پر اسپینی سفیر نے بتایاکہ وہ باور کرتے ہیں کہ ہندوستان میں مسلح افواج اور بہترین عہدیداران عالمی معیار رکھتے ہیں اور انتہائی کارگذار سکیورٹی خدمات و عالمی سطح پر انٹلیجنس خدمات کے حامل ہیں۔ 2014ء میں بین الاقوامی افواج کی واپسی ایک چیلنج ہوگی تاہم وہ باور کرتے ہیں کہ ہندوستان پوری طرح اس صورتحال کا سامنا کرنے تیار ہے۔ انہوں نے سفیر۔ لکچر سیریز کے حصہ کے طورپر سوسائٹی فار پالیسی اسٹڈی کے ماہرین کے منعقدہ لکچر میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ وہ باور کرتے ہیں کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں دنیا کے اس حصہ کیلئے اس کا بہترین تجزیہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں آپ کو ناگزیر طورپر سامنے پیش آنے والے خطرات کا کامیابی کے ساتھ سامنا کرنے اور ان کی توقع کرنے کی گنجائش حاصل ہوتی ہے۔ اس"21 ویں صدی کے اوائل کے نئے جغرافیائی و سیاسی چیلنجس" جیسے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے ایرسٹیگول ایرسٹیگیوئی نے دہشت گردی اور شدید تعصب کو دنیا کے سب سے بڑے چیلنجس قرار دیا انہوں نے بتایاکہ تعصب کے نظریات یا دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے بتایاکہ جو لوگ یہ باور کرتے ہیں کہ دہشت گردی کسی قسم کا جواز رکھتی ہے یا متعصبانہ نظریات کسی قسم کے استبداد پر مبنی ہیں اور اگر ہم بھی ایسا ہی باور کریں، اس کے نتیجہ یں ہم سوجھ بوجھ کی جنگ میں قبل ازیں بازی ہارچکے ہوں گے۔

'India more than prepared to face challenges in Afghanistan' - Spanish ambassador said

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں