پرانے شہر کی خبریں - old city news 10 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-10

پرانے شہر کی خبریں - old city news 10 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-10

پریس نوٹ
دنیائے اسلام کے نامور محقق ، مفسر ، محدث ، فقیہ و ماہر قانون حضرت علامہ ڈاکٹر حمید اللہ مولوی کامل جامعہ نظامیہ ، و ایل ایل بی جامعہ عثمانیہ کی برسی کے موقع پر انجمن طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ کی جانب سے اردو بھون موتی گلی ، خلوت میں ایک علمی و ادبی سمینار کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت مفتی خلیل احمد نے کی اور کہا کہ کسی بھی شخصیت کی پہچان اس کے علمی کارناموں اور اس کی تصنیف کردہ کتابوں سے ہوتی ہے ، ڈاکٹر حمید اللہ بھی اپنے علمی کارناموں سے ساری دنیا میں جانے و پہچانے جاتے ہیں۔
سمینار میں مختلف علما و پروفیسروں نے اپنے علمی و تحقیقی مقالات پیش کیے جن میں قابل ذکر یہ ہیں :

  • ڈاکٹر سید شاہ بدیع الدین صابری صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ -- "ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی تحریرات کی روشنی میں اسلام کے بارے میں مستشرقین کے اعتراضات کا ازالہ"
  • مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمعز صدر شعبہ عربی مولانا آزاد اردو یونیورسٹی -- "تحقیق مخطوطات میں ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی خدمات"
  • مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی -- "ڈاکٹر حمید اللہ اور جامعہ نظامیہ "
  • مولانا حافظ محمد لطیف احمد استاذ جامعہ نظامیہ -- "ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی خدمات حدیث"
  • مولانا حافظ سید رئیس الدین مسیح دائرۃ المعارف -- "ڈاکٹر حمید اللہ کے خطبات کی خصوصیات و امتیازات"
  • مولانا حافظ شاہد ندیم کامل الفقہ جامعہ نظامیہ -- "اسلامی قوانین بین الممالک"
  • اور مولانا حافظ محمد عبدالقدیر صدر انجمن -- "ڈاکٹر محمد حمید اللہ ، مبلغ دین اسلام یورپ میں"
اس موقع پر مولانا محمد فصیح الدین نظامی کی تصنیف "ڈاکٹر محمد حمید اللہ" کا مفتی محمد عظیم الدین نے رسم اجرا کیا۔ یہ کتاب ڈاکٹر حمید اللہ کے احوال کے حوالے سے مادر علمی جامعہ نظامیہ سے آپ کے 80 سالہ قدیم تعلق اور آپ کے نام علامہ ابوالوفا افغانی کے خطوط اور خانوادہ ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی صوفیانہ روایت پر مشتمل ہے۔

سیاست نیوز
جشن میلاد النبی کے موقع پر مفت یونانی میڈیکل کیمپ حکیم عبدالرزاق یونانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بیت المال مسجد ڈیوڑھی نواب دولہے خان چنچل گوڑہ منعقد ہوا۔ پروفیسر غلام یزدانی خان صدر فاؤنڈیشن کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ قاضی اعظم علی صوفی قادری صدر جمعیۃ المشائخ ، ڈاکٹر محمد عبدالوحید ڈائرکٹر سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ یونانی نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ابتدا میں ڈاکٹر خواجہ بہاؤالدین انصاری کنوینر کیمپ نے تمام مہمانوں ، ڈاکٹر اور اطبا کا خیر مقدم کیا۔ مفت میڈیکل کیمپ میں یونانی میڈیسن ، دانتوں کا معائنہ ، ڈاکٹر سید آصف علی اور ڈاکٹر سید علی عابدی نے کیا۔ آنکھوں کا معائنہ اروند آئی ہسپتال امیر پیٹ کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا۔ ریلائنس پیتھالوجی لیب ملک پیٹ کی جانب سے مفت لیب معائنے عمل میں آئے۔ اس موقع پر فزیوتھراپی بھی مفت میں انجام دی گئی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں