5 مسلم نوجوانوں کے مقدمات این آئی اے کی خصوصی عدالت میں منتقل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

5 مسلم نوجوانوں کے مقدمات این آئی اے کی خصوصی عدالت میں منتقل

مہاراشٹرا کے ناندیڑ شہر سے دہشت گردی کے تحت گرفتار 5 مسلم نوجوانوں کے مقدمات کو ممبئی کی خصوصی قومی تفتیش ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت میں کل باقاعدہ منتقل کیا گیا جہاں مقدمہ کی سماعت کے پہلے دن 4ملزمین کو سخت حفاظتی بندوبست میں پیش کیاگیا جبکہ ایک ملزم اکرم کو عدالت میں اس لئے پیش نہیں کیا جاسکا کیونکہ فی الوقت وہ بنگلور پولیس کی تحویل میں ہے جہاں وہ ایک دوسرے دہشت گردانہ معالملے کا سامنا کررہا ہے۔ خصوصی این آئی اے جج و آئی ڈی شندے کے روبرو ملزمین محمد مزمل عبدالغفور، محمد صادق محمد فاروق، محمد الیاس محمد اکبر اور محمد عرفان محمد غوث کو رائے گڑھ ضلع میں واقع تلوجہ سنٹرل جیل سے پیش کیا گیا جس کے بعد دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعےۃ علماء مہاراشٹرا(ارشدمدنی) کے وکلاء نے ملزمین کی جانب سے وکالت نامہ داخل کیا اور عدالت کو بتایاکہ وہ اب ان بے گناہ نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی کریں گے۔ جج شنڈے نے جمعےۃ کے وکلاء کی جانب سے داخل کردہ وکالت نامہ کو منظور کرتے ہوئے معاملے کی سماعت 6فروری تک ملتوی کردی۔ جمعےۃ علماء کے سینئر وکیل شریف شیخ کے ہمراہ معاون وکیل شاہد ندیم انصاری نے آج3ملزمین کی جانب سے خصوصی عدالت میں مشترکہ وکالت نامہ داخل کیا اور عدالت کو مطلع کیا کہ ملزمین کی پیروی کیلئے جمعےۃ علماء نے انہیں مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی انسداد دہشت گرد دستہ (اے ٹی ایس) نے ان ملزمین کو 30اگست 2008ء میں ناندیڑ ضلع کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے 4ریوالور سمیت دیگر ہتھیار ضبط کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان ملزمین پر الزام ہے کہ ان کی تعلق ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور حرکت الجہاد سے ہے اور ان کے نشانے پر ایم پی، ایم ایل اے اور صحافی حضرات تھے۔ ان ملزمین کی گرفتاری کو مشکوک نگاہوں سے دیکھا جارہا تھا لیکن بعد میں جب مسلم تنظیموں نے ان جوجوانوں کی گرفتاری پر احتجاج کیا تو معاملے کی تفتیش مالیگاؤں بم دھماکوں کی طرز پر این آئی اے کی سپرد کی گئی۔ این آئی اے کی جانب سے ایڈوکیٹ سکھدیو نے عدالت کو بتایاکہ چونکہ معاملے کی سماعت ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں منتقل کردی گئی ہے لہذا وہ اس ضمن میں جلد ازجلد ضمنی فرد جرم داخل کریں گے۔

5 Muslim youth cases transferred to NIA court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں