مقبوضہ یروشلم
(ایجنسیاں)
اسرائیل کی سوڈااسٹریم کمپنی کی مشروبات کی تیاری سے متعلق فیکٹری کی مصنوعات کااٹلی سمیت کئی ملکوں میں بائیکاٹ شروع ہوگیاہے۔حالانکہ اس کمپنی کے خسارے میں جانے سے سینکڑوں فلسطینی کارکنوں کاروزگارخطرے میں پڑگیاہے،جبکہ بائیکاٹ کی داعی تنظیم بی ڈی ایس کاکہناہے کہ فلسطین پرقبضے کے خلاف احتجاج کے طورپراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری رہے گی۔بی ڈی ایس کے ترجمان کاکہناہیکہ یہ حقیقت ہے کہ فلسطینیوں کے پاس بعض اوقات اس کے سواکوئی چارہ نہیں رہتاکہ وہ غیرقانونی طورپرقائم کی گئی یہودی بستیوں میں مزدوری کریں،لیکن یہ چیزعالمی سطح پراسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں حائل ہوتی ہے۔سوڈاسٹریم کے نام سے دنیابھرمیں20فیکٹریاں ہیں،جن میں سے ایک فیکٹری مغربی کنارے میں قائم ہے۔
Boycott of Israel's SodaStream may affect Palestinian workers
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں