کاروان امن بس سروس معطلی - پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو سمن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-22

کاروان امن بس سروس معطلی - پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو سمن

ہندوستا ن نے پاکستان کی جانب سے سرینگر ۔مظفر آباد اور راولکوٹ ۔پونچھ بس سروس منسوخ کئے جانے کے سلسلے میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو آج سمن کیا۔ پاکستان اپنے شہریوں کو رہا کئے جانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ جسے سرحد پار سے 100کروڑ روپے کی نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کے الزامیں گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر منصور احمد خان کو وزرات خارجہ میں پاکستان ڈویژن کے انچارج جوائنٹ سکریٹری رودیندر ٹنڈن نے ساؤتھ بلاک میں سمن کیا او ر سخت سفارتی پیغام دیا۔ منصور احمد خان ابھی کار گزار ہائی کمشنر ہیں۔ پاک مقبوضہ کشمیر میں افسران نے کل پاکستانی ڈرائیور کو رہا کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرینگر ۔مظفر آباد اور راولکوٹ۔ پونچھ بس سرویسز کو معطل کردیا تھا۔ شمالی کشمیر کے کھمن چوکی علاقے میں جمعہ کو اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جب پولیس نے ایک ٹرک کو قبضے میں لے لیا تھا۔ ٹرک میں براؤن شوگر کے 114پیکٹ لدے ہوئے تھے، جس کی انٹر نیشنل مارکیٹ میں قیمت 100کروڑ روپے ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کے ساتھ باندی پورہ کے ان 2افراد کو بھی گرفتار کر لیا، جو اس کھیپ کو حاصل کرنے والے تھے۔ اس جواب میں کارروائی کرتے ہوئے پاک مقبوضہ کشمیر میں افسران نے 27ہندوستانی ٹرک ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا اور اپنے ڈرائیور کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ یہ تعطل اس وقت اور بڑھ گیا جب پاک مقبوضہ کشمیر نے کشمیر میں افسران کو سرینگر۔ مظفر آباد اور راولکوٹ۔ پونچھ بس سرویسز معطل کئے جانے کی اطلاع دی۔وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ پاکستان نشیلی اشیا کی اسمگلنگ میں شامل لوگوں کو بچانے کی خاطر تجارت اور بس سرویسز لوگوں گو فائدہ پہنچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی وزرات خارجہ صورتحال کو جلد از جلد معمول پر لانے کی کوشش کررہی ہیں۔ بس سرویسز 2005میں شروع ہوئی تھیں، جبکہ تجارت کا آغاز 2008میں ہوا تھا۔

India summons Pak deputy envoy on cross-LoC bus services

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں