لکھنؤ
( ایس این بی )
قیصر باغ ہیڑ یٹج واک غیر ملکی سیاحون کو متوجہ کرے گا۔ یہ بات وزیر سیا حت اوم پرکاش سنگھ نے اتوار کو ، قیصر باغ ہیریٹج واک، کے آغاز کے دوران منعقد تقریب میں کہیں۔ اس کے بعد وزیر سیاحت نے جھنڈی دکھا کر واک کا آغاز کیا۔ واک میں وزیر سیاحت ، وزیر مملکت مول چندر چوہان ، فلمساز مظفر علی، پدم شری ڈاکٹر یوگیش پروین، نواب جعفرعبداللہ سمیت کئی اہم شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر وزیر سیا حت مسٹر سنگھ نے کہا کہ بزرگوں کی وارثت کو بلندیوں تک پہنچانا ہی انسان کا مقصد ہونا چاہئے۔ لکھنؤ نفاست اور وراثت کے لیے دینا میں جانا جاتا ہے۔ قیصر باغ ہیریٹج واک سے سیاحوں کو لکھنؤ کی تاریخ اور اس کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت واک کے قابل دید تاریخی عمارتوں کے تحفظ میں پوراتعاون دے گا۔ وزیر مملکت برائے سیاحت مول چندر چوہان نے کہا کہ مئی 2010میں شروع کیا گیا لکھنؤ ہیریٹج واک سیاحوں میں مقبول ہے۔ یہ واک شروع ہونے سے سیاحوں کو اب شہر کی مزید تاریخی عمارتوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ فلمسازمظفرعلی نے کہا قیصرباغ ہیر یٹج واک نواب واجد علی شاہ کے احسا سات کا ثبوت دیتی ہے۔ سیا حت ایک طور پر بنیادی احساس ہے۔ جس طرح سے تاج محل دیکھنے کے بعد لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ کسی شخص نے اپنی محبوبہ کو کتناچا ہا ہوگا۔ ویسے لکھنؤکی تاریخی عمارتیں یہاں کی تہذیب اور جنگ آزادی کا احساس کراتی ہیں۔ ڈاکٹریوگیش پروین نے کہا کہ لکھنؤ کی تاریخی عمارتیں یہاں کی تہذیب اور جنگ آزادی کا احساس کراتی ہیں۔ ڈاکٹر یوگیش پروین نے کہا کہ لکھنؤکسی خاص مذہب کی نہیں انسانیت کی وارثت ہے۔ انھوں نے شعرکے ذریعہ شہرکے بارے میں بیان کیا۔ لکھنؤہر نفس سے تری یہی خبر آئی خبر آئی ہے، کوئی خوشبو ہے تو نفس نفس میں بکھر آئی ہے۔ احمد آبا د سے آئے ماہرسیاحت دیوا شیش نائک نے کہا کہ فرنگی محل میں مہاتما گاندھی نے رہ کر ملک کو آزاد کرانے کی پالسی بنائی۔ یہاں کی تاریخی عمارتوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ ماہر سیاحت نبینہ ذکاء نے کہا کہ شہریوں خاص کر اسکولوں کو تاریخی مقامات کو محفوظ کرنے کے لیے لوگوں کو بیدار کرنا ہوگا۔ اس موقع پر محکمہ سیاحت کے ڈپٹی ڈائرکٹر ابھیناش مشرا نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ سیاحت کا رپوریشن کی منیجنگ ڈائرکٹر اپرنا اپا دھیا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نظامت خلیل خاں نے کی۔ وزیر سیاحت اوم پرکاش سنگھ واک کے دوران تاریخی عمارتوں کی خستہ حالی پر مایوس نظر آئے ۔ واک کے دوران انھوں نے فلمساز مظفر علی سے کہا کہ ان عمارتوں کے تحفظ کے لیے 25-30کروڑ روپے خرچ کرنا ریاستی حکومت کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے البتہ تھوڑی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے فلمساز مظفر علی سے خستہ حال عمارتوں کے تحفظ میں مدد کرنے کی اپیل کی۔
2013-12-23
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں