عام آدمی پارٹی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-23

عام آدمی پارٹی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی

نئی دہلی
( آئی اے این ایس )
عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے قائد اروند کجریوال نے آج بتا یا کہ ہم ، کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے اس بات کا پہلی مرتبہ واضح اشارہ دیا کہ رائے دہندوں کے معلق فیصلہ کے باوجود بھی دہلی میں تشکیل حکومت کے لئے ان کی پارٹی تیار ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کجریوال نے بتا یا کہ 70رکنی دہلی اسمبلی میں 28نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں لیفٹنٹ گورنر نے اسے اقتدار حاصل کرنے کے لیے مدعو کیا تھا جبکہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ ان کی پارٹی اقتدار حاصل کرنے سے گریز کررہی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ہمارے منشور میں جو کچھ تیقنات دئے گئے ہیں ہم ان کو پورا کریں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال اور گہرے سونچ و چار بعد منشور تیار کیا گیا ہے۔ مزید براں دہلی کے عوام ہم سے بہت ساری تو قعات وابستہ کئے ہوئے ہیں جبکہ ہم کارکر دگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اے اے پی ، اسمبلی میں کانگریس کی تائید کے ساتھ تشکیل حکومت کے مسئلہ پر عوام کا جواب حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے جس میں عوام کو ، اثبات ، یا نفی میں جواب دینا ہوگا۔ انتخابات میں اے اے پی نے کانگریس سے مقابلہ کیا تھا۔ کجریوال نے بتا یا کہ پارٹی سارے شہر میں عام جلسے منعقد کررہی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ عوام کی رائے کا پتہ چلنے کے بعد ہی ہم کل ( پیر ) کی صبح کو اعلان کردیں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اروند کجریوال نے بتا یا کہ اس سے قبل عام آدمی کا رول صرف رائے دہی تک محدود رہا ہے لیکن ہم ان سے دوبارہ رجوع ہورہے ہیں اور ان میں یہ احساس پیدا کر رہے ہیں کہ انہیں با اختیار بنا یا گیا ہے۔ سارے شہر میں ہمارا چرچہ ہے۔ کیا یہی حقیقی جمہورت ہے؟ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایوان میں سب سے زیادہ یعنی 31نشستیں حاصل ہوئی ہیں اور اسے سب سے بڑی جماعت کا موقف حاصل ہے لیکن اس نے تشکیل حکومت سے انکار کردیا ہے۔ کانگریس کو انتخابات میں شدید ہزیمت ہوئی اور صرف 8نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ اس نے اے اے پی کو بیرونی تائید فراہم کرنے کا پیشکیش کیا ہے۔ کجریوال نے بتا یا کہ اگر دہلی میں پارٹی حکومت تشکیل دیں تو دارالحکومت میں لوک پال بل کی منظوری کے لئے 29دسمبر کی تاریخ کا جو وعدہ کیا گیا تھا اسے ایک ہفتہ تک ملتوی کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتا یا کہ بہت کچھ ضائع ہوچکا ہے اگر ہم حکومت تشکیل دیں تو بل کی منظوری کی تاریخ میں تقریبا ایک ہفتہ کی تبدیلی ہوگی لیکن ہم یقینی طور پر اسے منظور کریں گے۔ پی ٹی آئی کے بمو جب عام آدمی پارٹی کے قائد اروند کجریوال نے اس بات کا اشارہ دیا کہ آج رات یا کل صبح تک دہلی میں نئی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتا یا کہ غالب امکان ہے کہ آج رات یا کل صبح اس کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں