برائٹ اسڑیٹ بیت المال کے قیام کوعلما و زعلما کی مشروط حمایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-23

برائٹ اسڑیٹ بیت المال کے قیام کوعلما و زعلما کی مشروط حمایت

کولکاتا
(ایس این بی)
کولکاتاکے برائٹ اسڑیت کے چندنواجوان ایک خالص دینی فریضہ کی ادائیگی میں اس وقت سرگرم نظرآئے جب انہوں نے علاقہ کے غرباومساکین کی فلاح وبہبودکیلئے بیت المال فلاح ملت کے نام سے ایک تنظیم کی بنیادرکھی۔تنظیم کے افتتاحی عوامی جلسہ میں تقریرکرتے ہوئے بہوبی بی مسجدکے امام وخطیب نے علاقہ کے نوجوانوں خصوصا سرگرم سماجی کارکن اورٹی ایم سی کے رضاکارشیخ راجابھائی کی کوشش کی سراہناکی۔مولاناموصوف نے اپنی جانب سے اس نیکی کے کام کی مشروط حمایت کااعلان کیاکہ بیت المال کایہ ادارہ'جب تک شریعت کاپابندرہے گاہماری حمایت اورتائیداس ادارکے ساتھ شامل رہے گی،۔انہوں نے کہاکہ خالص دینی کاموں میں آج کل دینی پیشواؤں کوچھانٹ کررکھ دیاجاتاہے اورایسے لوگوں کوشامل کرلیاجاتاہے جن کوشریعت کاکوئی علم نہیں ہوتا۔انہوں جلسے کے آغاز میں تلاوت قرآن کے ذیل میں بڑھی جانے والی آیتوں سے اپنے موقف کومدلل کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح اصحاب الناراوراصحابالجنتہ بیک وقت ایک جیسے نہیں،جس طرح زندہ اورمردہ بیک وقت ایک جیسے نہیں اسی طرح وہ جوشریعت کاعلم رکھتے ہیں اورجوشریعت کاعلم نہیں رکھتے ایک جیسے نہیں ہیں۔بیت المال میں امیروں سے لئے گئے زکواۃاورصدقات کی رقموں کومعاشرہ کے ضرورتمندمسلمانوں کے مصرف میں خرچ کرنانیکی کاکام ہے۔نیزنیکی کے اس کامیں تعاون کاشرعی حکم ہے لہذاتنظیم اپنی شرعی شناخت برقراررکھنابھی اشدضرورت ہے۔امام عیدین قاری فضل الرحمن نے اپنی تقریرمیں سابق مقررکے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ بیت المال کے اس ادارہ کوخالص دینی ہی بنے رہنے دیاجائے۔امام موصوف نے بیت المال سے فائدہ اٹھانے والوں میں غریبوں اوربیواؤں کے حقوق پرزیادہ زوردیااورکہاکے اس بات کاخصوصی خیال رکھاجائے کہ غیرضروری مدمیں بیت المال کی رقم خرچ نہ ہونے پائے۔بیت المال فلاح ملت کے سربراہ معروف ومشہورصنعت کاراورپارک لیدرس کے مالک جاوید اخترنے سب پہلے اپنی جانب سے یہ واضح کیاکہ بیت المال کی یہ تنظیم کسی سیاسی پارٹی کو تقویت پہنچانے کیلئے قیام میں لایاگیاہے اورنہ ہی اس تنظیم سے ان کی اپنی ذات کی وابستگی کسی شہرت حاصل کرنے کیلئے ہے۔چونکہ ایک روزقبل ہی اسی اسٹیج سے ترنمول کانگریس کے ایک جلسے کااہتمام کیاگیاتھاجس میں چارسونوجوانوں نے ترنمول کانگریس کے ساتھ اپنی وفاداری کااعلان کیاتھااس لئے مسلمانوں کے شکوک وشبہات کودورکرنے کیلئے بیت المال کے سربراہ جاویداخترنے اپنی جانب سے اس ابہام کوختم کیا۔انہوں نے کہاکہ خالص دینی جذبے سے نیکی کے اس کام کوانہوں نے اپنے ہاتھوں میں لیاہے نیزاپنے سابقہ تجربوں کووہ کام میں لگاناچاہتے ہیں جوگزشتہ چالیس سالوں سے بنیاپوکھربیت المال کی خدمات کے دوران حاصل کی ہیں۔انہوں نے واضح طورپریہ بھی کہاکہ برائٹ اسڑیٹ کایہ بیت المال فلاح ملت میں صرف اورصرف زکواۃ صداقت کی رقم ہی جمع ہوں گی۔اس اعلان کے ساتھ انہوں برائٹ اسڑیٹ بیت المال کوکام چلانے کیلئے نے فوری طورپربنیاپوکھربیت المال کے فنڈسے جانچ لاکھ روپئے جمع کرنے کااعلان کیا۔برائٹ اسریٹ کے اس بیت المال فلاح ملت کی افتتاحی تقریب کی دوسری نشست میں کولکاتاکارپوزیشن کی ڈپٹی مےئرفرزانہ عالم کے ہاتھوں تقسیم کمبل کی کارروائی انجام دی گئی۔کمبل کی تقسیم سے قبل انہوں نے اپنی مختصرتقریرمیں سماجی وفلاحی کام کی اہمیت اورضرورت پرروشنی ڈالتے ہوئے کونسلروں کی ذمہ داریاں یاددلائیں۔انہوں نے سامعین کومتنبہ کرتے ہوئے یہ یاددلایاکہ یہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ سیاسی تقریب نہیں بلکہ سماجی خدمات انجام دینے والی سرگرمیوں کی ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کااحساس دلاناہے۔محترمہ قرزانہ عالم نے اپنی تقریرمیں زکواۃ کے فلسفہ کوسمجھانے کی کوشش میں کہاکہ انسانی خدمات کیلئے اللہ تعالی انسان ہی میں سے کچھ خاص لوگوں کوچن لیتاہے۔انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی کہیں دوسری جگہ بھی جنم لے سکتی تھیں،لیکن اللہ نے انہیں بنگال میں مارکسیوں کے ظلم سے نجات دینے کیلئے پیداکیا۔انہوں نے سماجی خدمات کی اہمیت کواجاگرکرتے ہوئے کہاکہ اللہ کوادھرادھرتلاش کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ انسانیت کی خدمات کے ذریعہ اللہ کاقرب حاصل کیاجاسکتاہے۔فرزانہ عالم کی تقریر کے اختتام پرتقریب کے نقیب نے دعاکی کہ ڈپٹی مےئرکی سماجی خدمات کاجذبہ اللہ قبول فرمائے اوراس کے بدلے اللہ انہیں ڈپٹی مےئرسے مےئربنائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں