ہندوستان - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غیر مستقل رکن کیلیے امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-06

ہندوستان - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غیر مستقل رکن کیلیے امیدوار


اقوام متحدہ
(پی ٹی آئی )
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معیاد کے ختم ہونے کے ایک برس سے کم وقفہ بعد ہندوستان نے 2021-22ء کیلئے دوبارہ غیر مستقل رکن کی نشست کیلئے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے گیسا کہ افغانستان اس نشست سے دستبردارہوچکا ہے ۔ ہندوستان کے مستقل نمائندے برائے اقوام متحدہ اشوک کمار مکرجی نے یہاں پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم نے اب برائے سال 2021-22ء سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کیلئے اپنی امیدواری رکھی ہے ۔ انتخابات اکتوبر 2020ء میں منعقد ہوں گے ۔ ہندوستان آخری مرتبہ 15طاقتور ممالک پر مشتمل کونسل کا 2011-12ء میں غیر مستقل رکن رہ چکا ہے ۔ 21نومبر کو جاری کردہ اپنے مکتوبات میں ہندوستان اور افغانستان نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے مستقل ارکان کو اپنے اس فیصلہ سے واقف کرایا ۔ ابتداء میں افغانستان یہ نشست حاصل کرنے کا خواہاں تھا تاہم ہندوستان کے ساتھ باہمی بات چیت کے بعد اور اپنی داخلی صور تحال کی بنا پر اس نے امیدواری سے دستبرادار ہانے کا فیصلہ کیا ۔ مکرجی نے یہ بات بتائی ۔ افغانستان نے اقوام متحدہ کو روانہ کردہ ایک مکتوب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ افغانستان نے اس نشست کیلئے ہندوستان کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ نئی دہلی کے ساتھ طویل ، قریبی اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر کیا گیا ۔ اس فیصلہ سے ایشیاء پیسیفک گروپ کو واقف کرادیا گیا ہے ۔
India puts candidacy for 2021-2022 UNSC non-permanent seat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں