ترون تیج پال کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-06

ترون تیج پال کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ

تہلکہ کے ایڈیٹرترون تیج پال کے خلاف جن پراپنی ایک خاتون ساتھی پرجنسی حملہ کاالزام لگایاگیاہے،فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ چلایاجائے گا۔چیف منسٹر گوامنوہر پاریکرنے بتایاکہ اس مقدمہ کے3گواہان کل گوامجسٹریٹ کے روبرو اپنابیان ریکارڈکرائیں گے۔منوہرپاریکرنے یہ بھی کہاکہ مقدمہ کی کارروائی سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطوط کی روشنی میں چلائی جائے گی اوراس کے لئے ایک خاتون جج کاتقرربھی کیاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ اس معاملہ میں لڑکی کوانصاف دلانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔کسی کوتیج پال کی ان کے ماضی کی وجہ سے فکرکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ مقدمہ منصفانہ طریقہ سے چلایاجائے گا۔تہلکہ کے اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے بی جے پی کے سابق صدربنگارولکشمن کو استعفی دیناپڑاتھا۔اس کے علاوہ گجرات فسادات کے بارے میں ھی تہلکہ نے کئی سنسنی خیزانکشافات کئے تھے۔پاناجی میں پولیس نے بتایاکہ تیج پال نے پوچھ تاچھ کے دوران کہاکہ سارامعاملہ اتفاق رائے سے ہواہے۔سنیتاونت کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم تیج پال سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔تیج پال نے اعتراف کیاہے کہ جوبھی حرکتیں ہوئی ہیں وہ رضامندی سے ہوئی ہیں۔تیج پال ہفتہ کی رات سے پولیس کی تحویل میں ہے۔ان کازیادہ وقت طبی معائنوں میں صرف ہواہے۔تیج پال پر مردانگی کے علاوہ ان کے رویہ،ذہنی توازن اوردیگر نفسیاتی امراض کے معائنے کرائے گئے۔لڑکی نے الزام لگایاتھاکہ تیج پال نے گوامیں قیام کے دوران دومرتبہ اس پرجنسی حملہ کیا۔ایک سینئر پولیس عہدیدارنے بتایاکہ تہلکہ کی سابق منیجنگ ایڈیٹرشوماچودھری اورتہلکہ کے3اورصحافی جنھیں متاثرہ خاتون صحافی نے ای میل بھیجے تھے کوبیان ریکارڈکرانے کے لئے سمن جاری کیاگیاہے۔وہ کل گواپہونچ کراپنابیان ریکارڈ کرائیں گے۔گواپولیس کے روبروتیج پال کے بیان کے بارے میں ان کے وکیل نے کچھ بھی کہنے سے انکارکردیا۔

Tarun Tejpal case to be tried in fast track court: Goa Chief Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں